قرار داد ۔۔۔نفاذ قومی زبان اردو

میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان کی قومی زبان اردو کو دستور پاکستان کی دفعہ 5 اور دفعہ 251 کی ایماء کے مطابق پاکستان کی دفتری اور تعلیمی زبان کے طور پر فوری طور پرنافذ کیا جائے۔

میں یہ محسوس کرتا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں اور نوکرشاہی نے مختلف حیلوں، بہانوں سے قومی زبان کے نفااذ کو معرض التواء میں رکھ کر پاکستان کی قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

میں حکومت کی توجہ سی ایس ایس کے امتحانات کے نتائج کی طرف مبذول کرواتا ہے، جن میں 97 فیصد نوجوان صرف انگریزی زبان کی وجہ سے ناکامی سے دوچار ہوتے ہیں اور ہمارے ملک کا ٹیلنٹ مسلسل ضائع ہو رہا ہے۔

میں یہ محسوس کرتا ہے کہ دنیا ء میں انہی قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں جنہوں نے اپنے قومی زبانوں کو ذریعہ تعلیم بنایا اور اپنے دفتری اور قومی زبان قراردیا ہے۔ پاکستان کی پسماندگی کی اہم وجہ ایک غیر ملکی زبان کا تسلط ہے جو ہمارے سابقہ حکمرانوں نے عوام کی مرضی، دستور پاکستان کی منشاء اور عدالت اعظمیٰ کے فیصلوں کو پس پشت رکھ کر عوام مسلط کیے رکھی ہے۔

میں مطالبہ کرتا ہے نئے پاکستان کی بنیاد بابائے قوم قائداعظم حضرت محمد علی جناحؒ کی ہدایت کے مطابق قومی زبان اردو پر رکھی جائے تاکہ اہل پاکستان بھی جدید دور میں ترقی کی منازل طے کرسکے۔
 

Atta ur Rahman Chohan
About the Author: Atta ur Rahman Chohan Read More Articles by Atta ur Rahman Chohan: 129 Articles with 105395 views عام شہری ہوں، لکھنے پڑھنے کا شوق ہے۔ روزنامہ جموں کشمیر مظفرآباد۔۔ اسلام آباد میں مستقل کالم لکھتا ہوں۔ مقصد صرف یہی ہے کہ ایک پاکیزہ معاشرے کی تشکیل .. View More