پاکستان

پاکستان ہمارہ پیارا ملک ہے۔ انسان جس جگہ پر پیدا ہوتا ہے اسے اس جگہ سے پیار ہوتا ہے ۔ یہ ایک فطری عمل ہے پاکستان دنیا کے حسین ترین ممالک میں سے ایک ہے ۔

پاکستان ہمارہ پیارا ملک ہے۔ انسان جس جگہ پر پیدا ہوتا ہے اسے اس جگہ سے پیار ہوتا ہے ۔ یہ ایک فطری عمل ہے پاکستان دنیا کے حسین ترین ممالک میں سے ایک ہے ۔ اس میں رنگا رنگ وادیاں ہیں کہیں پہاڑ ،کہیں میدان ، کہیں ریگستان ،کہیں دریا ، کہیں سمندر اور کہیں تاریخی مقامات دیکھنے کے قابل ہیں ۔

پاکستان میں مختلف قسم کے لوگ آباد ہیں جو مختلف زبانیں بولتے ہیں ۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سندھی ، پنجابی ، اردو، سرایکی ، پشتو، بلوچی ،دراوڑی اور ان جیسی اور بھی بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں ۔ صوبہ پنجاب کے لوگ پنجابی ، اردو ، اور سرائکی بولتے ہیں ۔اردو کہ مختلف لہجے ہیں اور یہ مختلف لہجوں میں بولی جاتی ہے ۔ مثلا سرایکی ،دراوڈی ،جانگلی ،وغیرہ صوبہ سندھ کے لوگ سندھی اور پشتو بولتے ہیں ۔ صوبہ بلوچستان کے لوگ بلوچی بولتے ہیں ۔ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے لوگ پشتو بولتے ہیں ۔

پاکستان میں بہت سے قدیم اور تاریخی مقامات ہیں جو کہ دیکھنے کہ قابل ہیں ۔ ان میں بادشاہی مسجد ، مقبرہ جہانگیر، مینارےپاکستان ، چوبرجی ، شاہی قلعہ ،دربار محل ، نور محل اور شالامار باغ قابل زکر ہیں ۔ ان کے علاوہ بھی پاکستان میں بہت سے تاریخی مقامات ہیں ۔

پاکستان قدیم تہذیب کا مرکز ہے ۔ پاکستان میں ہڑپہ اور سندھ قدیم ترین علاقے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ سندھ ۵۰۰۰ ہزار سال پرانا ہے ۔ ان کی تہذیب بھی اتنی ہی پرانی ہے اور ہڑپہ آج سے کئی سو سال پرانہ شہر ہے جو کہ زیر زمیں دفن ہو گیا تھا ۔ پھر جب اس کی کھدائی کی گئی تو اس کی قدیم تہذیب کا علم ہوا ۔ کہ پہلے زمانے میں لوگ کس طرح زندگی گزارتے تھے ۔ کھدائی کے بعد وہاں سے ملنے والی اشیا آج بھی ہڑپہ کے عجائب گھر میں موجود ہیں ۔ کھدائی کے بعد ملنے والی اشیا سے ان لوگو ں کے رہن سہن ، تہذیب وتمدن کا پتہ چلتا ہے ۔ کھدائی سے پتہ چلا کہ وہا ں کہ لوگ ہتھیار چلانے سے واقف تھے ۔ انہوں نے اپنے گھر پکے بنائے ہوئے تھے ۔ پکی نالیاں تھیں اور پانی کی نکاسی کا اعلیٰ انتظام تھا ۔ وہ لوگ اون کات کر دھاگہ بناتے تھے ۔ اور کپڑا تیار کرتے تھے ۔ وہاں سے جو برتن ملے ہیں وہ پیتل کے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ لوگ پیتل کے برتن استعمال کرتے تھے ۔اور یہاں کی عورتیں بھاری زیور پہنتی تھیں ۔ اسی طرح ہڑپہ کاشہر ساہیوال ہے ۔ یہ بھی آج سےتقریبا پانچ ہزار سال پرانا شہر ہے ۔ جو کہ آج سے پانچ ہزار سال پہلے بھی آباد تھا جس طرح آج آباد ہے ۔

پاکستان قدرتی وسائل سے بھی بھرپور ہے ۔ یہاں سونا ، کوئلہ ، قیمتی پتھر ، لوہا ، تانبہ ، قیمتی لکڑی ، نمک اور بے شمار قیمتی دھاتوں کے وسیع زخائر موجود ہیں ۔ پاکستان کے پاس سب سے بڑی نمک کی کان موجود ہے ۔ جس پاکستان خوب استفادہ کر رہا ہے ۔ کہ جہلم اور کھیوڑہ میں ہے اس کے علادہ پاکستان کے بلوچستان کے علاقے میں سوئی کے مقام پر گیس کے وسیع زخائر بھی موجود ہیں پاکستان میں مجموعی طور پر معدنی زخائر کتنی مالیت کے ہیں اس کا آج تک اندازہ نہیں لگایا جا سکا ۔ کیونکہ انگریز ماہرین پاکستان آنے سے ڈرتے ہیں ۔ پاکستان کی سر زمین تلے اور بھی بہت سی قیمتی اشیا موجود ہیں ۔ لیکن جملہ وجوہات کی وجہ سے ان سے فائدہ نہیں اٹھایا جارہا۔

پاکستان ایک خوشگوار ملک ہے کیونکہ اس کے پاس چار موسم ہیں ۔
( i)موسم گرما (ii)موسم سرما (iii) موسم خزاں (iv) موسم بہار
چار موسم ہونے کی وجہ سے پاکستان کے لوگوں کو سال میں چار موسموں سے لطف اندوز ہونا پڑتا ہے ۔کبھی گرمی ، کبھی سردی ، کبھی خزاں اور کبھی بہار ۔ اسی طرح ہر موسم کے لحاظ سے مختلف کپڑے پہنے جاتے ہیں ۔ گرمیوں میں ہلکے اور باریک کپڑے ، سردیوں میں گرم اور موٹے کپڑے پہننے کو ملتے ہیں ۔

پاکستان میں مختلف قسم کی فصلیں کاشت کی جاتی ہیں ۔ چاول ،گنا، جو، باجرہ ، گندم ، کپاس ، مکئی ، تمباکو،اور پٹ سن وغیرہ جیسی فصلیں کاشت کی جاتی ہیں ۔ پاکستان میں اعلیٰ قسم کا چاول پیدا ہوتا ہے ۔ جو پاکستان کی اہم برآمدات ہے ۔ پاکستان چاول کی فصل سے کافی زرمبادلہ کماتا ہے۔پاکستان میں اعلی قسم کا چاول ملتان میں پیدا ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان میں گندم کی روٹی کھائی جاتی ہے اس لئے گندم بھی وافر مقدار میں کاشت کی جاتی ہے ۔

Mohsin Ali
About the Author: Mohsin Ali Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.