آم کے بےپناہ فائدے

آم ایک نہائت خوش ذائقہ اور لذیذ پھل ہے اور کو ئی کتنا بھی خود کو کیوں نہ روک لے لیکن جب آم سامنے ہو تو ممکن ہی نہیں رہتا کہ اسے کھایا نہ جائے۔ یہ وہ واحد پھل ہے کہ جسے کھا کر بھی سیری نہیں ہوتی،چنانچہ اس خاصیت کی بناء پر اسے تمام پھلوں کا"بادشاہ" بھی کہا جاتا ہے۔آم عموماً موسم گرما میں پائے جاتے ہیں۔ان کا موسم مئ سے شروع ہو کر ستمبر تک رہتا ہے۔آم کی تقریباً ایک ہزار قسمیں ہیں اور ہر قسم کا الگ ذائقہ ہو تا ہے۔

اس لذیذ پھل کے بیشمار فائدے ہیں اور اس کی وجہ اس میں موجود وافر مقدار میں پائے جانے والے وٹامن اور نمکیات ہیں۔آم میں وٹامن"اے"بکثرت سے پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت اور نظر کے لئے بےحد مفید ہے۔یہ رات کے اندھے پن سے بھی بچاتا ہے ،اس سے گرتی ہو ئی نظر بھی بحال ہوتی ہے اور اس کے علاوہ آنکھوں سے بہتے ہوئے پانی اور خارش کو بھی روکتا ہے۔آم میں موجود وٹامن "سی،ڈی،ای اور بی۔6 موجود ہوتے ہیں۔وٹامن ڈی اور ای ہڈیوں اور جلد کے لئے مفید ہیں۔آم میں موجود ریشا ہاضمے کے لئے بہترین ہے۔

امریکا میں ہونے والی طبی تحقیقات سےیہ بات سامنے آئی ہے کہ پھلوں کا بادشاہ صحت بخش غذا کے مضر اثرات کو کم اور چربی کا باعث بننے والے خلیات کو ختم کرتا ہے،جب کہ آم کا استعمال انسانوں میں آنتوں کی سرگرمی کو بڑھاتا ہے اور قبض کے خلاف بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔کیا آپکو معلوم ہے کہ آم کھانے کی وجہ سے "کینسر اور موٹاپے" سے متعلق امراض کی روک تھام میں بھی مدد ملتی ہے جس کی وجہ اس میں موجود "بی ٹا کیروٹین "جو کہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ(کینسر کے سیل کو ختم کرنے کا عمل) ہے۔اور یہ بریسٹ کینسر اور جلد کے کینسر کو روکنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ آم میٹا بولیزم کو بہتر بنا کر موٹاپے کی روک تھام کرتا ہے۔ جن لوگوں کو تیزابیت یا بد ہضمی کی شکایت رہتی ہے ان کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔اس میں موجود بائیو ایکٹو ہاضمے کو درست کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آم کے استعمال سے جسم میں ہائی لیول کو لیسٹرول کی مقدار بھی کم ہو تی ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی خاص طور سے ایل۔ڈی۔ایل کولیسٹرول(برے کولیسٹرول) کو کم کوتی ہے۔آم میں ایک کثیر تعداد میں آئرن موجود ہو تا ہے۔وہ لوگ جن میں خون کی کمی ہو ان کو اپنے کھانے کے ساتھ آم ضرور استعمال کرنا چاہئے۔ ذیا بیطس کے پریضوں کے لئے بھی آم نقصان دہ نہیں بلکہ فائدہ مند ہیں کیونکہ یہ بیماری کے خلاف نہ صرف قوت مدافعت بڑھاتا ہے بلکہ اس کے پتے بھی اس بیماری میں بہت فائدہ مند ہیں۔

لہٰذا آپکو چاہئے کہ آم کے موسم میں اس سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھایا جائے تاکہ صحت کو بہتری کی طرف لایا جا سکے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Fatima Wafia
About the Author: Fatima Wafia Read More Articles by Fatima Wafia: 7 Articles with 6770 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.