کھجور

اس حقیقت کے باوجود کہ کھجور ایک ایسا حیرت انگیز توانائی بخش پھل ہے کہ جس میں ہر عمر کے افراد کےلیے ان گنت صحت بخش فوائد موجود ہیں،پھر بھی لوگوں کی اکثریت نے یہ فیشن بنا لیا ہے کہ وہ ماہ رمضان میں تو کھجوریں خوب کھاتے ہیں لیکن رمضان کے اختتام کے ساتھ ہی کھجوریں کھانے کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔

کھجور میں پائی جانے والی حیرت انگیز غذائیت سے کم لوگ ہی واقف ہوں گے۔ہر کھجور میں چکنائی برائے نام ہوتی ہے۔اور یہ مضر صحت چکنائی سے بلکل پاک ہے،اس کےعلاوہکھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی سکس جیسے اجزاءشامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔فاائبر آنتوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری جز ہے اور قبض کی روک تھام کرتا ہے، کھجور میں جذب ہونے والا اور جذب نہ ہونے والا فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ آنتوں کے نظام کی صفائی میں مدد دیتا ہے اور اسے اپنا کام موثر طریقے سے کرنے دیتا ہے۔۔زود ہضم ہونے کے ساتھ ساتھ کھجور شدید بیماری اور تھکاوٹ میں فوری توانائی بحال کرتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ کھجوریں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی شریانوں کے سخت ہونے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی یا 33 فیصد تک کم کردیتے ہیں ۔کھجورمیگنیشم سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ ایسا منرل ہے جو ورم کش خصوصیات رکھتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جب میگنیشم کا استعمال بڑھتا ہے تو کئی طرح کے ورم کی سطح میں کمی آتی ہے، جس سے خون کی شریانوں کے امراض، جوڑوں کے امراض، الزائمر اور دیگر بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔کھجور میں شامل میگنیشم بلڈ پریشر میں کمی لانے میں بھی مدد دینے والا جز ہے، جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم بھی جسم کے لیے فائدہ مند ہے جو دل کو مناسب طریقے سے کام کرنے اور بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ سو ملی گرام میگنیشم کا استعمال فالج کا خطرہ 9 فیصد تک کم کردیتا ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ جز کھجوروں میں کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایک طبی جریدے جاما انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئے والی ایک تحقیق کے مطابق جسم میں وٹامن بی سکس کی مناسب مقدار دماغی کارکردگی میں بہتری اور اچھے امتحانی نتائج کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور کھجور میں یہ وٹامن بھی پایا جاتا ہے۔اگر آپ ہڈیوں کی مضبوطی چاہتے ہیں تو کھجور کو اپنی روز مرہ کی روٹین کا حصہ بنا لیں کیونکہ کھجورمیں موجود مینگنیز، کاپر اور میگنیشم ایسے اجزاءہیں جو ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور یہ بھربھرے پن کے مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اپنے انوکھے ذائقے اور لذت وبناوٹ کے سبب کھجور کی 300 سے بھی زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔آدھا کپ کھجور جس میں تقریبا 4 کھجوریں پسی ہوئی موجود ہوتی ہیں 266حراریے(کیلوریز) فراہم کرتا ہے۔کھجور اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Fatima Wafia
About the Author: Fatima Wafia Read More Articles by Fatima Wafia: 7 Articles with 6755 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.