علی شیرازی کا کارواں

اپنے اردگرد انفرادی طور پر ہم کوشش کریں تو کسی ایک مسلے کو حل کر سکتے ہیں کسی ایک غریب, لاچار, ضرورت مند, کی مدد کر سکتے ہیں بس ضرورت ہے تو صرف اور صرف احساس انسانیت کی.......

یہ نوجوان, احساس انسانیت سے سرشار, محبت ؤ شفقت, تعاون ؤ ہمدردی کا پیکر, نوجوانوں, بزرگوں, بچوں, عورتوں کو غریبی, مفلسی جیسی لعنت سے نکال کر زندگی کی حقیقت کا سامنا کرنے کا حوصلہ دینے والا نوجوان ھے اور پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے ایک زندہ مثال ھے کہ اگر سوچ نیک ھو, ارادہ منزل پانے کا ھو, مقصد خدمت انسانیت ھو تو سامنے دیکھتے ہیں صرف سامنے اور مدد مخلوق کا مالک اللہ کرتا ھے.... میں اسکا تعارف نہیں کروا سکتا ......اسکی سوچ, تعارف اسی نوجوان کی زبانی آپکے سامنے رکھتا ھوں.....
میرا نام علی شیرازی ہے اور میں ایک عام پاکستانی ہوں ۔۔ میں سرگودھا شہر سے تعلق رکھتا ہوں Like My page ---> fb.com/Alisherazi.fans

اسلامُ علیکم ممبرز ۔۔ میرا یہاں پوسٹ کرنے کا مقصد صرف اور صرف معاشرے کے اندر اِس سوچ کو پروان چڑھانا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ہماری نوجوان نسل حکمرانوں کی بے حسی اور حالات کا رونا چھوڑ کر کھڑے ہو جائیں پاکستان کے لیے۔۔ کچھ بھی نا ممکن نہیں بس ہمیں اپنے حوصلے کو ہمارے مسائل سے بڑا کرنا ہے بس ۔۔۔۔

میں اکثر مارکیٹ میں ان 9 چھوٹے بچوں کو بھیک مانگتے دیکھا کرتا تھا مجھے یہ دیکھ کہ بہت تکلیف ہوتی میں سوچتا یہی تو حضرت اقبال ؒ کے شاہین ہیں جن کو ہم لوگوں نے خاک بازی پہ لگا دیا ہے ۔۔ یہی تو کل کا پاکستان ہے ہمارا مستقبل ہے ۔۔۔

میں نے تھوڑی کوشش کی اور اِن بچوں کو ڈھونڈا کہ یہ بچے کہاں رہتے ہیں اور بھکاری لوگوں کی اُس بستی میں گیا وہاں جا کہ باری باری تمام بچوں کے والدین سے ملا اور اُن کو سمجھایا کہ اِن ننھے تاروں کو خدارا یوں برباد نہ کیجیے ۔۔ میں نے اُن کے والدین کو Motivate کیا اور خدا کے کرم سے یہ 9 بچے ایک اچھے پرائیوٹ سکول میں آج داخل ہو چکے ہیں الحمدُ للہ جس میں یوکے سے عابدی صاحب کی مدد سے میری ٹیم میں مظفر بھائی، امجد علی بھائی اور اظہر بھائی کی مدد سے میں یہ ٹاسک مکمل کر پایا۔۔ اور آپ جانتے ہیں کہ اِن میں 6 بچے ایسے ہیں جن کے والدین اب اِس دنیا میں نہیں ہیں ۔۔

اُن بچوں کی والدہ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ آپ اِن کو اَسکول میں داخل کروائیں میں نے اِن کو خود سکول چھوڑ آیا کروں گی اور واپیس لایا کروں گی اور یہ بھکاریوں والا کام چھوڑ کر کوئی محنت مزدوری کروں گی ۔۔

دیکھیے میرا مقصد قطعاََ یہ نہیں ہے کہ آپ لوگ میری تعریف کریں بلکہ میرا مقصد یہ ہے کہ ہم ایسی سوچ اور کام کو معاشرے میں پھیلائیں کب تک ہم ہاتھ پہ ہاتھ رکھے قسمت اور حالات کا رونا روتے رہیں گے ۔۔ پلیز آگے آئیں اور کسی نہ کسی کا ہاتھ تھامیے ۔۔ آپ نہیں کریں گے تو کون کرے گا ۔۔ ؟؟؟

مجھے نہیں پتا آپ لوگوں میں سے کون مجھے Join کرے گا لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ میں پاکستان کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں اور میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔۔ میں بس اپنی مختصر سی زندگی میں معاشرے میں اپنے حصے کا چراغ جلا کر جاؤں گا ۔۔
ایک عام پاکستانی ۔۔۔ علی شیرازی

یہ تھا اسکی سوچ ؤ منزل کا ایک تعارف امید ھے کہ آپ لوگ اسکی مدد کریں لوگوں کو مشکلوں سے نکالنے میں..... اللہ پاک صحت عطا فرماۓ اور سلامت رکھے اور عمل کی توفیق عطا فرماۓ. آمین
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 462727 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More