قلندری بس پارٹ ون 1

قلندری بس پارٹ ون 1
ایک ٹی وی لاونج کا منظر بنا لیں اپنے دماغ میں..سامان اپنی مرضی کا ﮈال لیں بس جو بڑے والا صوفہ ھے اس پر بندے میرے بتائے ھوے بٹھانے پڑینگے ....😉 ابو جی ,ان کے ایک عدد کزن اور ایک عدد دور کا رشتے دار ...امی اور دو ماموں بھی آکے شریک ھوگئے میٹنگ میں..دور کا رشتے دار ایک دعوت نامہ لایا تھا کہ ھم ٹرپ ارینج کراتے ھیں رھایش بھی ھماری سواری بھی ھماری کھانا بھی تقریبا ھمارا,, ..ھم لاھور سے کشمیر تک جاینگیں ...پانچ دن بعد آپکو واپس گھر پہنچا دیا جاے گا.... اور فی کس پیسے بھی بتاے جو تھوڑی سی بحث کے بعد مناسب معلوم ھوے ..ابو زیادہ رشتےدارو کے ساتھ اور زیادہ انجواے کرتے ھیں اس لیے پرجوش تھے ....بس ﮈرایور کی فیملی اور ان صاحب کی فیملی کوی آٹھ دس سیٹوں کو چھوڑ کر 25/30 سیٹیں تھی جس پر ھمارے خاندان کے لوگ آنا تھے...دو عدد پھوپھیوں کی فیملیاں , ھماری فیملی ایک ماموں کی فیملی خالو کی فیملی , اور دو تین سپر پاور ٹایپ بزرگ عورتیں , جو ساری بس کا جینا حرام کرنے کی شرط پر ساتھ جا رھی تھیں ...😂ایک عدد بزرگ مرد پتہ نھی کس فیملی کے ساتھ تھے لیکن انتہای سوفٹ مزاج ..سواریاں پوری ھوچکی تھیں .رات کو شاید بارہ تو بج ھی گئے سواریاں جمع کرتے کرتے...گوکہ امی اور پھوپھوز میں روایتی ساس نندوں والا جلاپا تو نہی...لیکن تھوڑا بہت بھی نا ھو تو نند بھابھی کیسے کہلایں 😂😂سب انتہای پرجوش کیونکہ پہلا خاندانی ٹرپ۔۔۔یہ چلبلا قافلہ پہلے مرحلے میں داخل ھوگیا۔۔یعنی اپنے شھر سے لاھور روانگی۔۔۔۔بس والے سے میوزک چلانے کو کہا گیا۔۔اس نے سر دسن ہلا کر ایک کیسٹ پلے کی ۔عطا اللہ عیسی خیلوی ازلی ماتمی جلوس کے ساتھ " ادھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا "😀😀 ادھر عوام کا جی بھر کے دل کھٹا ھو گیا ۔۔فورابند کرنے کو کہا گیا اتنے حسین سفر میں جنازہ کون اٹھاے۔۔۔😂ڈرایور نے کیسٹ بدل دیا " منصور ملنگی کا کوی ڈوہرا تھا جس کے بول یوں تھے " لت وی ٹٹ گئ سجنڑ وی رس گئے دس کی منصور دا بچیا" 😂😂اب شاید سامعین سے سنگر نے پوچھا یا بتایا جواب تو ایک ھی تھا ھمارے پاس کہ ھم موت جنازہ معزوری سے آغاز قطعا نا چاھتے تھے😂 پرزور۔اصرار پر بند کرایا ۔۔اور کہہ دیا کوی تمیز والے ہیں تو لگاو ورنہ نا چلاو اس بار سوچ سمجھ کر ڈراییور نے ایک اور کیسٹ پلے کی نور جھاں کی آواز میں ایک ریکارڈ بجنے لگا اور بول یوں تھے او سجنا ھاے ھاے ھاے ھاے پیار میں تیرے 😁😁اور ڈرایور نے اسی کے ساتھ معزرت کرلی کہ اس کے علاوہ باقی سب لوکل دوہڑے ماہیے ہیں۔۔بزرگ حضرات بشمول ابو کچھ خوش ھوگئے کہ نور جھاں فیورٹ۔۔۔لیکن ینگسٹر اداس۔۔۔یہ ریکرڈ گھنٹہ دو گھنٹہ بجتے رھے پھر بزرگ عورتوں کے کہنے پر بند کروا دیا گیا۔۔۔ھمارا بھی جی چھوٹ گیا😉فجر کے وقت گاڑی روک دی گئ نماز کے بعد ۔۔دوبارہ روانگی اور پتہ چلا لاھور کے نزدیک آگیے۔۔میرے ابو پاکستان کا جیتا جاگتا روڈ میپ ہیں ۔۔۔😁ایک ایک سڑک اس کا نام اس کےمقامات ابو کو ایسے یاد جیسے ہمیں ھمارے فیورٹ گانے یاد ھوتے ھیں..سو ابو انتہای جوشیلے انداز میں ھمیں اس روڈ کے آنے والے سٹاپ اور جھاں جھاں مزید رکے گی وہ بھی گنواے۔۔جو ھمیں ہمیشہ کی طرح سنتے ھی بھولتے گتے گئے😁۔۔۔خالو کو شوخی مارنی سوجھی نہایت نا مناسب موقع پر اور ابو سے مخاطب ہوے۔۔۔بھای جان یہ ایک شہر تو آپ بھول گئے وہ بھی تو آتا ھے لاھور کے راستے میں ۔۔ابو نے پوچھا جی کونسا ۔۔جب خالو نے بتایا تو ملامتی نظروں سے دیکھنے لگے ۔۔۔اور بولے تمہں اتنا نھی پتہ کہ وہ شھر فلاں روٹ سے جاتے تب آتا۔۔اسی پر بس نا کی اس روٹ کے سارے شھر گنواے 😁خالو نے شرمندگی چھپںانے کے لیے کالی عینک پہن لی اور ادھر دیکھنے لگے۔۔۔لاھور شھر میں بس داخل ھوگئ اور جنھوں نے نا دیکھا تھا پرجوش ھوگئے۔۔۔بزرگ انکل بھی اسی خوشی میں گم ھو کر اپنی سیٹ بھول کر دانستہ یا نا دانستہ بزرگ عورت کے ساتھ بیٹھ گیے😁 . ۔۔۔عورت چلا اٹھیں ۔۔۔بڈھا چھیلا تھی گے ھوچھے کم نی چھوڑی😁😁😁 تمھاری ہمت کیسے ھوی میرے ساتھ بیٹھو😁😁 بزرگ بوکھلا کے اٹھے معزرت کرتے ھوے واپس اپنی سیٹ پر بھاگے محترمہ مجھ سے غلطی ھوگئ میں بھول گیا۔۔۔باقی بس کا ملا جلا ری ایکشن کوی بہت ہنسا کوی کم اور کسی نے بوڑھے کو ملامتی نظر سے دیکھا😁 لاھور کا اثر ڈراہور پھر موڈ میں آگیا کسٹ لگای ۔۔کوی ملنگ چیخ رہا تھا شدید تکلیف میں اور جب دو منٹ چیخ ختم نا ھوی پیچھے سے ایک بزرگ گرجی خورشید کنجر خانہ بند کر نئ تا تیڈی داڑھی پٹ گھنسا😁 ہم سب کا قہقہ . کورس میں گونجا۔۔پتہ چلا یہ عورت ڈرایور کی ماں ہیں😁😁 خورشید تک ماں پیغام دو بندوں نے پہنچایا تو ب خورشید نے ٹیپ بند کردیا داڑھی بچا لی😁😁😁
 

کرن خان
About the Author: کرن خان Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.