مسواک کے فوائد

 تحریر۔۔۔ عرباض نعیم۔۔حبیب آباد
آج ہم اپنے قارئین کو ایک اہم معلومات سے آگاہ کریں گے نفسانفسی اور مادہ پرستی کے دور میں ہم نے دین اسلام کے سنہری اور لازوال اصولوں کو پس پشت ڈال دیا ہے اسی وجہ سے ہم بے شمار مسائل میں جکڑے ہوئے ہیں دین اسلام میں مسواک کو بڑی اہمیت دی ہے لیکن ہم نے ان فوائد پہ کبھی توجہ دینے کی کوشش ہی نہیں کی آئیں اور دیکھیں مسواک کے کتنے فوائد ہیں ذرا سی لاپرواہی اور عدم توجہی کے باعث ہم مسواک کے ثمرات سے محروم چلے آ رہے ہیں(1)رحمٰن کی خوشنودی ہے۔(2)مسواک کی نماز کا ثواب۔ 99/ گنا اور بعض کتابوں کے مطابق -/440/گنا تک بڑھ جاتا ہے۔(3)اس کا ہمیشہ کرنا وسعت رزق کا باعث ہے۔(4)اسباب رزق کی سہولت کاباعث ہے۔(5)منہ کی صفائی ہے۔(6)مسوڑھا مضبوط کرتی ہے۔(7)سر کے درد کو دور کرتی ہے۔(8)سر کی رگوں کے لئے مفید ہے۔(9)بلغم دور کرتی ہے۔(10)دانت مضبوط کرتی ہے۔(11)مالداری لا تی ہے۔(12)نگاہ تیز کرتی ہے۔(13)معدہ درست کرتی ہے۔(14)بدن کو طاقت پہنچاتی ہے۔(15)فصاحت وبلاغت پیدا کرتی ہے۔(16)یاد داشت بڑھاتی ہے۔(17)عقل کی زیادتی کا باعث ہے۔(18)دل کوصاف رکھتی ہے۔(19)نیکیوں کو زائد کرتی ہے۔(20)فرشتوں کو خوش رکھتی ہے۔(21)چہرے کے منور ہوجانے کی وجہ سے فرشتے مصافحہ کرتے ہیں۔(22)جب وہ نماز کو جاتا ہے تو فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں۔(23)مسجد کی طرف جاتے وقت حاملین عرش فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے ہیں۔(24)مسواک کرنے والے کو انبیاء وپیغمبر علیہم السلام کی دعاء واستغفار ملتی ہے۔(25)شیطان کو ناراض اور اسے دور کرنے والی ہے۔(26)ذھن کوصاف کرنے والی ہے۔(27)کھانا ہضم کرنے والی ہے۔(28)کثرت اولاد کا باعث ہے۔(29)پل صراط پر بجلی کی طرح گذارنے والی ہے۔(30)بڑھاپا دیر سے لاتی ہے۔(31)نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دلاتی ہے۔(32)جسم کو عبادت الٰہی پر ابھارتی ہے۔(33)جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے۔(34)بدن کے درد کو دور کرتی ہے۔(35)کمر یعنی پیٹھ مضبوط کرتی ہے۔(36)موت کے وقت کلمہ شہادت یاد دلاتی ہے۔(37)روح کے نکلنے کو آسان کرتی ہے۔(38)دانتوں کو سفید کرتی ہے۔(39)منہ کو خوشگواربناتی ہے۔(40)ذھن تیز کرتی ہے۔(41)اس سے قبر میں کشادگی ہوتی ہے۔(42)قبر میں انس کا باعث ہے۔(43)مسوک نہ کرنے کے برابر لوگوں کا ثواب ملتا ہے۔(44)اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔(45)فرشتے ان کی تعریف کرتے ہوے کہتے ہیں یہ لوگ انبیاء علیہم السلام کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں۔(46)اس پر جہنم کا دروازہ بند کردیا جاتا ہے۔(47)دنیا سے وہ پاک وصاف ہوکر جاتا ہے۔(48)فرشتے موت کے وقت اس طرح آتے ہیں جس طرح اولیاء کرام کے پاس آتے ہیں بعض عبارات میں ہے کہ انبیاء علہیم السلام کی طرح آتے ہیں۔(49)اس وقت تک دنیا سے اس کی روح نہیں نکلتی جب تک کہ وہ نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حوض مبارک سے رحیق مختوم کا گھونٹ نہیں پی لیتا۔(50)منہ کی بدبو ختم کرتی ہے ۔(51)بغل کی بدبو ختم کرتی ہے۔(52)جنت کے درجات بلند کرتی ہے۔(53)سنت کا ثواب ہے۔(54)ڈاڑھ کا درد دور ہوتا ہے۔(55)شیطان کے وسوسوں کو دور کرتی ہے۔(56)بھوک پیدا کرتی ہے۔(57)(جسم کی) رطوبت ختم کرتی ہے۔(58)مادہ منویہ گاڑھا کرتی ہے۔(59)آواز خوبصورت کرتی ہے۔(60)پت کی تیزی کو بجھاتی ہے۔(61)زبان کے میل کو دور کرتی ہے۔(62)حلق صاف کرتی ہے،(63)ضرورتوں کے پورا ہونے میں مددگار ہے۔(64)منہ میں خوشبو پیدا ہوتی ہے۔(65)درد کو سکون دیتی ہے۔(66)موت کے علاوہ ہر مرض سے شفاء ہے۔(67)جسم کا رنگ نکھارتی ہے۔(68)چہرے کو با رونق بناتی ہے۔(69)بال اُگاتی ہے۔(70)(مسواک کا عادی)جس دن مسواک نہ کرے اس دن بھی اجر لکھا جاتا ہے۔( بحوالہ ۔حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی۔۔ ص۔۔69) (تلخیص الحبیر)،شمائل کبریٰ،اﷲ اکبر اگر ہم ذرا سی توجہ اس جانب مبذول کرلیں تو بہت بڑا فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 470563 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.