سچے عاشق رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی پہچان

 سچے عاشق رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی پہچان -------- منجانب: صوفی محمد اسحاق شاہ صاحب ----- سلسلہ عالیہ -- قادریہ -- چشتیہ --- پاکستان

حضور صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نبی آخر الزماں صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کل عالم کے لیے سراپا رحمت ہی رحمت ہیں۔ آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام بنی نوع انسان اور تمام جاندار مخلوق کیلیے باعث رحمت ہیں۔ یہاں تک کہ مشرکین مکہ کی تمام تر گستاخیوں ایزا رسانیوں کو صلہ رحمی کے تحت عفو درگزر سے کام لیتے ہوئے معاف فرماتے رہے۔

آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے حسن سلوک سے ہمیشہ لوگوں کو عفو درگزر، برداشت، نرمی، رحمدلی اور معافی کی تلقین فرمائی۔

نبی آخر الزماں رحمتہ اللعالمین  صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا سچا پیروکار اور سچا عاشق وہی ہے جو آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرے اور جو اپنے کردار میں انسانیت بلکہ الله تعالیٰ کی تمام مخلوق کیلیے درد دل اور محبت رکھتا ہو۔ اور جس کا دل سرکار دو عالم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے نرمی، عاجزی و انکساری، برداشت، درگزر، رحمدلی اور معافی کے مادہ سے سرشار ہو، نہ کہ پتھر دل، سخت خو، یہی میزان ہے سچا عاشق رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہونے کا۔
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ اطاعت کیلے کچھ کم نہ تھے کرو بیاں

کسی بھی غلطی یا خطا کو سدھارنے کیلیے اصلاح کا موقع دینا بھی عین سنت رسول کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ اور آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ ایسے بےشمار حوالوں سے مزین ہے۔

معاشرے میں موجود انتشار، ہٹ دھرمی اور شدت پسندی کا خاتمہ اسلامی تعلیمات کی حقیقی روح اور رسول کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی اسی حسنہ مبارکہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کیا جا سکتا ہے۔
اسلام زندہ باد
پاکستان زندہ باد
صوفی ازم زندہ باد
انسانیت زندہ باد
Iqbal Javed
About the Author: Iqbal Javed Read More Articles by Iqbal Javed: 11 Articles with 17810 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.