انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے متاثرہ فیملیز کے ورثاء

تحریر۔اے آر طارق
سانحہ ساہیوال رونما ہوئے ڈیڑھ ہفتہ گزر گیا،مگر متاثرین سانحہ ساہیوال اب تک’’ حصول انصاف‘‘ کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور ان کا پرسان حال کوئی نہیں،ان کی کہیں بھی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ،انصاف کی علمبردار حکومت ان نصیبوں مارے افراد کو اب تک انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہے، ہر طرف مایوسی ،ناامیدی کے گھٹاتوپ اندھیرے چھائے ہوئے ہیں اور انصاف کی کرن ،ان تک پہنچے،
ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہی،وزیر اعلی ٰ ویسے ہی کسی کام کے نہیں ،دوسروں کے بتانے سے بولتے اور ہج مارنے سے ہلتے، وزیر اعظم ویسے ہی سیر سپاٹوں پر،عوام کے غمخوار،انہیں عوام کا درد اتنا ستاتا کہ ،انہیں بیرونی دوروں سے ہی فرصت نہیں،بیچ سڑک مارے جانے والے افراد کے گھر والوں اورانصاف کے لیے کبھی ادھرکبھی ادھر چکر کاٹتی،دھکے کھاتی معذور ،بے بس ماں کی آنکھوں سے آنسو پونجھنے والا کوئی نہیں، انصاف عوام کی دہلیز پر پہنچانے والا کوئی نہیں،ظلم بہت زیادہ اور انصاف نہ ہونے کے برابر،معصوم روتے بلکتے بچوں اور سسکیاں اور آہیں بھرتے ورثاء اور انصاف کی دہائیاں دیتی مجبور ومقہور ماں کے درد کا سامان کرنے والا کوئی نہیں،اپنے مفادات کے لیے حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجادینے والے بہت سارے ،مگر مظلوموں کی آواز بننے والا کوئی نہیں،افسوس یہ کیسا ملک ہے ،جہاں ظلم تو بہت زیادہ ہے مگر انصاف ناپید،یہ کیسا دیس ہے جہاں غریب کے خون کی کوئی قیمت نہیں،خون غریباں اس وطن میں اتنا ارزاں کیوں؟سیکیورٹی ایجنسیاں میرے ملک کی محافظ،میرے دیس کی شان ،ویسے ہی اس کیس سے اکتاہی ہوئی ہیں،اس پر مٹی ڈالنے کی خواہشمند،اور وزراء اگلے دور کی تیاری میں سارے معاملے پر پانی ڈالے ہوئے ،ایک تہہ شدہ منصوبے کے تحت،جس میں حکومت وقت جو کہ ’’مجھے دھکا کس نے دیا‘‘ اقتدار پر ا ٓن وارد،اب اپنے اقتدار کو طول دینے کی خواہش کے پیش نظر کچھ کہہ بھی نہیں سکتے،چپ رہ بھی نہیں پاتے،والی کیفیات سے گزر رہی ہے۔اس کیس کی پیچیدگی ایک طرف اسے پریشان کیے ہوئے تو دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کا پریشر جان کھائے ہوئے ہیں،سیاست کے اکھاڑے میں بے عزت ہونے سے بھی ہراساں اور سیکیورٹی ایجنسیاں پیچھے سے ان پرسے اپنا دست شفقت نہ اٹھالیں،کا بھی دل کو دھڑکا،جائے تو جائے کدھر،عجیب مخمصے کا شکار ،اسی الجھن میں الجھی آئیاں توائیاں مار رہی ہے، مجبوریوں اور مصلحتوں کا شکار ہوئی پڑی ہے،نہ تو عوام کی قہرناکیوں کا سامنا کررہی ہے اور نہ ہی سیکیورٹی اداروں کے حکم کی حکم عدولی،کیا کرے ،کیا نہ کرے،انہی الجھنوں میں اب تک الجھی بذات خود ،ایک الجھن بن چکی ہے،اس مسئلے کا قابل قبول حل بھی چاہتی ہے،جس سے عوام بھی مطمن ہوجائے اور سیکیورٹی اداروں کا بھی بھرم رہ جائے،جنھوں نے بڑے واضح لفظوں میں ،پس پردہ پیغام دیا ہے اور وہ پیغام کیا ہے ،اہل عقل ودانش خوب سمجھتے ہیں،ایسے میں حکومت دو محاذوں پر بری طرح پھنسی ہوئی ہے،ایک عوامی محاذ اور دوسرا اداراتی محاذ،ایک طرف سے اگر ،اسے پسپائی ہوتی ہے تو آن جاتی ہے اور دوسری طرف سے ہار ہوتی ہے تو جان جاتی ہے،مشکلات سے دوچار سمجھ نہیں پارہی کہ کس جانب جائے،آخر’حادثہ ساہیوال پر’ مثالی‘‘ فیصلہ لانے کے ساتھ ساتھ اپنی بقاء کے مسئلہ سے بھی تو دوچار ہے،اپنی کم عقلی،نا سمجھی،معاملے کو احسن انداز سے،انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق حل کرنے سے قاصر یامجبوریوں،مصلحتوں کا شکار ہوئے کترا رہی ہے،سب کچھ جانتے ہوئے بھی انجان کا رول اداکررہی ہے کہ فقظ، اک ان کی خوشی کے لیے،تحریک انصاف کے جھنڈے تلے، انصاف کا خون کیے،مجبوریوں ،مصلحتوں کی رو میں بہے ،ملک عزیز میں ریاست مدینہ کے قیام کی دعویدار،تبدیلی کا نشان، موجودہ حکومت بے بسی،لاچارگی کی تصویر بنے مصلحتوں کی چادر اوڑھے مجبوریوں میں جکڑی قید کھڑی ہے،نہ درست سمت کا تعین،نہ کوئی منزل،نہ کوئی ٹھکانہ ،’’جھلا‘‘پتا نہیں ،کی لبدا پھرے ، کی صورتحال پیدا کیے مخالفین کے درمیان ایک بھوت پریت کی طرح ادھر ادھر بھٹک رہی ہے اور کچھ کر بھی نہیں رہی اور کچھ کر بھی نہیں سکتی،اہلیت و صلاحیت سے عاری ،نااہل ،ناتجربہ کار ، انصاف کے بڑے دعوے کرنی والی ،وقت آیا تو اپنے دور حکومت میں سرعام ،بیچ سڑک ،سینکڑوں لوگوں کے سامنے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ظلم کا نشانہ بننے والی ایک بے گناہ ،مظلوم فیملیز کے پریشان حال ،غموں سے نڈھال ورثاء کو انصاف بھی فراہم نہ کرسکی۔تحریک انصاف کے جھندے تلے بھی اگر انصاف کا قتل عام ہوا تو یہ حکومت بھی ن لیگ کے سانحہ ماڈل ٹاون کے قتل عام کی طرح ،نہیں بچ پائے گی ،ظلم آخر ظلم ہے،بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

M H Babar
About the Author: M H Babar Read More Articles by M H Babar: 83 Articles with 65789 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.