فاسٹ فوڈ کا بڑھتا ہوا رجحان

 انسانی صحت کا دارومدار اس کی غذا پہ ہے جتنی بہتر اور اچھی غزا ہوگی اتنی ہی بہتر انسان کی صحت ہو گی لیکن آج کل ہر ایک کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا نظر آتا ہے جس کی وجہ یہ باہر کہ غیر معیاری کھانے ہیں ،جن کا رجحان دنیا بھر میں بہت تیزی سے پھیل چکا ہے لوگ باہر کہ کھانوں کو بہترین طرززندگی کی علامت سمجھتے ہیں لہزا نقصانات کہ باوجود اس سرگرمی سے گریز نہیں کرتے - آج کہ جدید دور میں راویتی کھانوں کی اہمیت نہیں رہی اب ہر مکڈونلڈ اور کے ایف سی جیسی جگہوں کہ کھانوں کو ترجیح دیتے ہیں چونکہ ہم ان برانڈز پہ اتنا یقین کر لیا ہے کہ ہم یہ جاننے کی کوشش ہی نہیں کرتے کہ یہ ہماری صحت پہ کیا اثر کرتے ہیں چونکہ یہ مقامی کھانوں سے زیادہ مہنگے لہزا یہ بہتر بھی ہونگے ۔ امریکہ کی مشہور نیوز ویب سائٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کہ بلند فشار،دل کہ امراض ،موٹاپا اور زیابطیس فاسٹ فوڈ استعمال کرنے والوں میں پائی جا تی ہیں ۔فاسٹ فوڈ استعمال کرنے والوں کی شرح میں اضافے کی وجہ وقت کی کمی ہے لوگ گھر میں محنت کر کہ کھانا بنانے کہ بجائے باہر سے کھانا منگوانے کو ترجیح دیتے .

شہر میں فاسٹ فوڈ کے نام پر بکنے والے اکثر اوقات دفتروں اور دیگر اداروں میں بهی یہی کهانے پسند کیے جاتے ہیں، چهٹی کا دن ہو یا ویک اینڈ شہریوں کی ایک بڑی تعداد ان کهانوں کے لیئے شہر کر مختلف ریستورانوں کا رخ کرتی ہےمگر شہری حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف تیار کئے گئے ان کهانوں کے مضر اثرات سے بالکل نا واقف ہیں.بازار کے کهانوں میں غیر معیاری اشیاء انسانی صحت کو تباہ کردیتے ہیں.افسوس بات تو یہ ہے کہ "ان کهانوں کو جانچنے کا کوئی پیمانہ نہیں ہے اگر شہری ان اشیاء کی بناوٹ دیکه لیں تو ان کا دل لرز جائے کہ کس گندگی سے اسے تیار کیا جاتا ہے. فاسٹ فوڈ جیسے کهانوں کا چسکا منہ کو لگ گیا ہے"فاسٹ فوڈ کلچر ہماری صحت کے لئے ایکا بڑا خطرہ ہے اور اس دے بچائو کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں میں اس کے نقصانات کو اجاگر کیا جائے اور صحت بخش سادہ اور روایتی کهانوں خصوصا گهر کے کهانوں کی حوصلہ افزائ کی جائے . خاص طور پر چهوٹے بچوں کو فاسٹ فوڈ سے دور رکهنے کی اشد ضرورت ہے . قدرتی کهانوں کی اہمیت اور ضرورت کو بتایا جائے.اور اپنے روز مرہ کے کهانوں میں تازہ سبزیوں ، پهلوں ، دودہ اور مختلف غزائیت سے بهرپور اشیاء کا استعمال کریں.
حال ہی میں مشہور ریستوارن میں ہونے والا واقعہ اس بات کا اعتراف کرنے کے لئے کافی ہے کہ نامی گرامی کمپنیز کے فاسٹ فوڈ اصل میں بچوں کی زہر کی مانند ہے.اس سف میں والدین کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور ابتدار سے ہی بچوں میں ایسے کهانوں کی عادت نہ ڈالے اور قدرتی کهانوں کی اہمیت کا اندازہ کروائیں.

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Mehwish Abbasi
About the Author: Mehwish Abbasi Read More Articles by Mehwish Abbasi: 10 Articles with 10928 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.