شوگر ٹیسٹ اب خون کی بجائے آنسو کے ذریعے

(Source: https://www.dw-world.de/urdu)

امریکہ کے ماہرین نے خون میں شوگر کی مقدار جانچنے کے لیے ایک نیا آلہ تیار کیا ہے۔ اس آلے میں مریض کی آنکھ سے حاصل شدہ سیال مادے یعنی آنسو کے ذریعے خون میں شوگر کی بالکل درست مقدار جانچی جاسکے گی۔

امریکہ میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 23 ملین سے زائد ہے اور یہ بیماری امریکہ میں ہلاکتوں کی پانچویں سب سے بڑی وجہ ہے۔ یہی نہیں بلکہ ذیابیطس کی وجہ سے کئی دیگر امراض کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں جن میں دل کے امراض، نابینا پن، گردوں کی خرابی، اعضاء کا کاٹا جانا اور دیگر کئی طرح کے طبی مسائل شامل ہیں۔

ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ ان کے خون میں شوگر کی مقدار ایک مقررہ حد کے اندر رہے اور ڈاکٹرز مریض کو ہی یہ تجویز کرتے ہیں کہ اپنے خون میں شوگر کی مقدار باقاعدگی سے مانیٹر کریں۔ بعض مرتبہ اس مقصد کے لیے خون کا ٹیسٹ دن میں کئی مرتبہ کرنا ہوتا ہے۔ چونکہ شوگر لیول چیک کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مریض سوئی کے ذریعے اپنی اگلی میں چھید کرے جو کافی تکلیف دہ ہوتا ہے لہٰذا اکثر مریض اپنا شوگر لیول چیک کرنے سے احتراز کرتے ہیں۔

تاہم امریکہ کے طبی ماہرین کی ایک نئی ایجاد کے ذریعے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے شوگر لیول چیک کرنے کا تکلیف دہ عمل اب آسان ہوگیا ہے۔ خون میں گلوکوز کا پتہ لگانے والے اس نئے آلے کی مدد سے مریض کی آنکھ سے لیے گئے سیال مادے یعنی آنسو کے ذریعے خون میں موجود شوگر کی مقدار کا پتہ چلایا جاسکے گا۔

یہ آلہ تیار کرنے والے ماہرین کے مطابق آنسو کے ذریعے بھی بالکل اسی درستی سے شوگر لیول معلوم کیا جاسکتا ہے جو خون کے ٹیسٹ سے معلوم کیا جاتا ہے۔ ماہرین کی ٹیم میں شریک بائیوانجینئر جیفری ٹی لابیلے کے مطابق خون میں شوگر کی مقدار جانچنے والے موجودہ نظام میں چونکہ مریضوں کو اپنی انگلی میں تکلیف دہ چھید کرنا پڑتا ہے لہٰذا وہ یہ ٹیسٹ کرنے سے گھبراتے ہیں، مگر ان نئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے مریضوں کو اس تکلیف دہ عمل سے نہیں گزرنا پڑے گا لہٰذا ان کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ زیادہ باقاعدگی سے اپنا شوگر لیول چیک کریں۔ لابیلے نے امید ظاہر کی کہ اس کا نتیجہ ذیابیطس کے زیادہ بہتر کنٹرول کی صورت میں نکلے گا۔

تاہم اس نئی ایجاد کو مریضوں تک پہنچنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا کیونکہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے طبی اداروں سے اس کی باقاعدہ توثیق کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Awan
About the Author: Awan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.