جانور

قربانی کا موسم تھا۔

مسلمان لوگ قربانی کر رہے تھے۔ بمشکل ایک گائے چھڑا کر بھاگ گئی۔ مسلمان اس کا پیچھا کرتے کرتے ہندوؤں کے علاقے میں پہنچ گئے۔

ہندوؤں نے گائے پکڑ لی اور مسلمانوں کو دینے سے انکار کر دیا۔ کافی بحث و مباحثہ کے بعد ہندو، مسلمان کی انا کا مسئلہ بن گیا۔

کچھ لمحہ بعد، شہر میں اس بات کو لے کر فساد پھوٹ پڑا۔

تھوڑی دیر پہلے جہاں جانور کٹ رہے تھے،

اب وہاں انسان کٹنے لگے تھے !!!
 

Dr. Shakira Nandini
About the Author: Dr. Shakira Nandini Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 203 Articles with 213500 views I am settled in Portugal. My father was belong to Lahore, He was Migrated Muslim, formerly from Bangalore, India and my beloved (late) mother was con.. View More