ڈاکٹر نہیں قصائی

آج جس موضوع پر قلم اٹھانے کی جسارت کررہا ہوں وہ موضوع اتنا اہم ہے کہ یہ ہر فرد، ہر گھر، خاندان کا مسئلہ ہے کیونکہ کون سا گھر ہے جہاں پر لوگ بیمار نہ ہوتے ہوں ۔ جب بندہ بیمار ہوتا ہے تو وہ ایک ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے جو کہ مسیحا کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس لیے جاتا ہے کہ علاج کرنا، کرانا سنت ہے مگر بیمار شخص کے وارثان کو علم نہیں ہوتا کہ سامنے والا ڈاکٹر مسیحا ہے قصائی ۔ قارئین کرام یہاں پر میں ایک بات آپ کے گوش گزار ضرور کرنا چاہوں گا کہ درج ذیل مواد تمام ڈاکٹرز پر لاگو نہیں ہوتا بہت سارے اچھے انسان بھی ہیں جو ڈاکٹر کے فرض سے پہلے انسانیت کا فرض نبھاتے ہیں ۔ مگر اکثریت ایسے ڈاکٹرز کی ہے جو ایسے بھیڑئیے کی مانند ہیں جو ایک جانور کو مار کر بھوک مٹا لیتا ہے مگر اس کے سامنے اگر اور شکار آ جائیں تو وہ انکو کھاتا تو نہیں مگر ان کو مار ضرور ڈالتا ہے ۔یہی مثال ان ڈاکٹرز کی ہے جو کہ گورنمنٹ سے بھاری بھرکم تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں مگر پھر بھی اپنے پرائیویٹ کلینک کھول رکھے ہیں ۔ ان کے پیٹ ہی نہیں بھرتے ۔

اوپر بات ڈاکٹرز کی تنخواہوں کی ہوئی ہے تو مختصراً بتاتا چلوں کہ ایک عام اور نئے ڈاکٹر کی تنخواہ کم و بیش 70 ہزار ہے اور دیگر مراعات شامل ہیں جبکہ ایک 17 گریڈ کے ڈاکٹر کی تنخواہ 120,000/- روپے کم و بیش ہے اسکے علاوہ بہت ساری مراعات بھی شامل ہیں جبکہ 18 گریڈ کا ڈاکٹر 200,000/- روپے تک تنخواہ لے رہا ہے جبکہ اسکے علاوہ مراعات بھی شامل ہیں ۔ مراعات میں رہائش مفت، سفری الاؤنسز، انکریمنٹس، بونسز کے علاوہ ان کے لیے صحت کی تمام سہولیات مفت ہیں جبکہ مریضوں سے بھی مٹھائی کے نام پر ٹھگ لیتے ہیں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 200713 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.