مثبت سوچ کا ہماری زندگی میں کردار

مثبت سوچ ایک ذہنی اور جذباتی رویہ کا نام ہے۔ جو ہماری توجہ زندگی کے روشن پہلو کی طرف دلاتی ہے اور مثبت نتائج فراہم کرتی ہے۔ ایک مثبت سوچ رکھنے والا شخص ہمیشہ خوش رہتا ہے۔ اور صحت مندانہ مقابلہ جات میں شرکت کرتا ہے۔اور ہر وقت مسکراتا رہتا ہے۔لیکن وہ اپنی مہارتوں میں اضافہ کرتا چلا جاتا ہے۔ خوشی کسی کام کو کرنے کی لگن اور محبت جیسے مثبت جذبات کی مدد سے ہم اپنی زندگی کی مشکلات کو ختم کر سکتے ہیں۔ اور مثبت جذبات رکھنے والا شخص اپنی اصل صلاحیتوں کو ذیادہ سے ذیادہ بہتر بنا کر اپنی آئندہ آنے والی زندگی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ایک مثبت رویہ کی مدد سے ہم خوش گوار اور اچھے جذبات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کا ہماری صحت پر خوشگوار اثر پڑتا ہے۔ اور ہم ذیادہ عمدہ طریقے سے اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس سے ہمارے روزمرہ رویے میں بہتری آتی ہے۔ اور ہم عمدہ طریقے سے گفتگو کر سکتے ہیں اور چیزوں کومحسوس کر سکتے ہیں۔ اور ان کے اوپر رد عمل کا اظہار کر سکتے ہیں۔مثبت سوچ زندگی کا پیغام دیتی ہے۔ جو لوگ اپنی زندگی کو بھرپور اور اچھے طریقے سے گزارنا چاہتے ہیں ان کے لیئے مثبت سوچ اپنانا بے حد ضروری ہے۔ روزمرہ زندگی میں ہم اپنی سوچ کو جب تک مثبت نہیں کریں گے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا نہیں کر سکتے۔ہم اکثر جانے انجانے دوسروں کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں اور جب بھی آپس میں بات چیت کرتے ہیں تو عام طور پر دوسرے لوگوں کے بارے میں ہی بات کرتے ہیں۔ہم دوسروں کی برائیوں کے بارے میں ذیادہ بات کرتے ہیں لیکن کسی کی اچھائی کا ذکر کرنا مناسب نہیں سمجھتے ۔برائی کی بے جا تشہیر اس میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور اچھائی کا ذکر نہ کرنا اور ایسے لوگوں کی حو صلہ افزائی نہ کرنا جو اچھے کام کر رہے ہوتے ہیں ان لوگوں کو بددل کرنے کے مترادف ہے۔
 
ہم لوگ کبھی بھی اپنے اند ر جھانک کر نہیں دیکھتے کہ ہمارے اندر کیا کیا خامیاں ہیں ؟ان خامیوں کو دور کیسے کرنا ہے؟اپنی غلطیوں سے بچنا کیسے ہے؟ اپنے گناہوں کی تلافی کیسے کرنی ہے؟ ہر انسان کے اندر خامیاں ہوتی ہیں لیکن وہ اپنی ان خامیوں اور غلطیوں کو تسلیم نہیں کرنا چاہتا۔ ہمیشہ وہی کامیاب ہوتا ہے جو اپنی خامیوں کا ادراک حاصل کرتا ہے اور اپنی بھرپور کوشش سے ان پر قابو پانے کی کوشش کرتا ہے۔ ہم اپنے بارے میں تو مثبت ہی سوچتے ہیں تو پھر دوسروں کے بارے میں منفی کیوں سوچیں؟

جبکہ ایک منفی سوچ رکھنے والا شخص تنگ نظر ہوتا ہے۔ اور اس کی توجہ منفی خیالات کی طرف مبذول رہتی ہے۔ جسکی وجہ سے اس کی زندگی کے مسائل میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ مثبت سوچ کا حصول بہت ذیادہ مشکل کام نہیں ہے۔ چونکہ اس کو ایک انسان اپنے مستقل فکرمندانہ کوششوں سے حاصل کر سکتا ہے۔ ہم کسی دوسرے شخص سے اس کے الفاظ ،خیالات اور جذبات سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ جو ہمارے سامنے حقیقی شکل میں یا ظاہری شکل میں موجود ہتے ہیں۔ مثبت سوچ کی مدد سے ہم اپنی زندگی کو آرام دہ اور 99%قابل اثر بنا سکتے ہیں۔ جو لوگ مثبت سوچ رکھنے والوں کے ساتھ رہتے ہیں۔وہ ذیادہ قابل بھروسہ اور مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس لیئے ایک شخص کی زندگی میں اس ہتھیار کا موزوں استعمال اس کو اس دنیا میں آنے کی مقصدیت سے آگاہ کرتا ہے۔ صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ زندگی میں جو کا م بھی کرے صرف اپنا رویہ مثبت رکھے۔ ہم جب بھی کوئی کام شروع کرتے ہیں تو ہمارے اندر سے مختلف وسوسے سر اٹھانا شروع کر دیتے ہیں کہ شاید مجھے اس میں کامیابی ہو یا نہ ہو۔ماہرین یہ کہتے ہیں کہ انسان جس طرح سے سوچتا ہے اس کی زندگی میں ویسا ہی ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کامیابی کے بارے میں سوچتے رہیں گے اور اس کے بارے میں اپنے تئیں بھر پور طریقے سے کوشش کریں گے اور اپنے تما م وسائل اس میں لگا دیں گے ۔جو کامیابی کی قیمت ہوتی ہے وہ آپ کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ اس کے بغیرآپ کامیاب نہیں ہوسکتے ۔لیکن اس تما م عمل میں آپ کی مثبت سوچ کا ایک اہم کردار ہے۔جتنی ذیادہ آپ کی سوچ مثبت ہوگی اتنے ہی ذیادہ آپ کی کامیابی کے امکانات ہونگے۔
 

Tanveer Ahmed
About the Author: Tanveer Ahmed Read More Articles by Tanveer Ahmed: 71 Articles with 81430 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.