ہومیو پیتھک طریق علاج

ہومیو پیتھی دنیا کا دوسرا بڑا متبادل طریق علاج ہے-اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے۔

ہومیو پیتھی ایک تیزی سے عروج کی منزلیں طے کرنے والا طریق علاج ہے جس کے زریعے تمام زہنی و جسمانی بیماریوں کا مکمل علاج ممکن ہے۔دوسرے طریق علاج اگرچہ اپنے اپنے مقام پر اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی افادیت سے انکار نہیں۔لیکن ہومیو پیتھی کے زریعے بہت زیادہ پیچیدہ امراض کا علاج ممکن ہے جن کو دوسرے طریق ہائے طب لاعلاج قرار دیتے ہیں۔یہ میازمیٹک بیماریاں نسل درنسل انسانی اجسام میں منتقل ہوتی رہتی ہیں اور پیچیدہ تر ہوتی جاتی ہیں ان بیماریوں کا علاج ایسی غیر مادی توانائی کی حامل ادویات سے ممکن ہے جوجینیاتی کوڈ تک عمل کرنے کی طاقت رکھتی ہوں۔

ہومیو پیتھک تقلیل شدہ دوائیں امراض کو جڑ سے اکھاڑ دینے کی تاثیر رکھتی ہیں۔بشرطیکہ انھیں بالمثل قانون کے تحت استعمال کرایا جائے اور شفائی طریقے سے علامات کو نوٹ کیا جائے۔یہ ایک مربوط نظام ہے اور انتہائی عملی نوعیت کی سائینس ہے۔اس کے ساتھ اس کو کیس ٹیکنگ کی مہارت کی بنا پر آرٹس کے زمرے میں بھی شامل کرتے ہیں۔ہومیوپیتھک ڈاکٹر جو علامات کی کاٹ چھانٹ کا ماہر ہوتا ہے انسانی مزاج کی پیچیدگیوں کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرتا ہے کہ قانون بالمثل کے تحت کونسی دوا کس تقلیل شدہ طاقت میں مریض کے لئے مناسب ہے۔جس اشتداد کا کم سے کم امکان ہو اور مریض شفا کی راہ پر گامزن ہو جائے۔

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Ali Haider
About the Author: Ali Haider Read More Articles by Ali Haider: 2 Articles with 1453 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.