انار کے چھلکوں میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز

ویسے تو ہر پھل میں ہی اللہ تعالیٰ نے شفاء رکھی ہے لیکن انار ایک ایسا پھل ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ انار میں ایک دانہ جنت کا ہوتا ہے۔

کیا آپ نے کبھی انار کی چائے کے بارے میں سنا ہے؟ جی ہاں اس کے چھلکے کی چائے بھی بنتی ہے۔ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ انار کے چھلکے میں متعدد اقسام کے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کے حصول کا بہترین ذریعہ انار کے چھلکے کی چائے ہے۔

یہ چائے ہاضمہ درست کرتی ہے۔
قبض اور بدہضمی سے پریشان لوگوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔
دل کی بیماری کے خدشے کو کم کرتی ہے۔
جلد کو تروتازہ کرتی ہے۔
دوران خون بہتر بناتی ہے حتٰی کہ کینسر جیسی موذی مرض سے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

انار کے چھلکوں کو دھو کر دھوپ میں خشک کر کے اس کا سفوف تیار کرلیں۔ اس سفوف کو عام پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر محفوظ بھی کرسکتے ہیں۔

چائے بنانے کا طریقہ:
ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں۔
اسے چند منٹ تک اُبال کر چھان لیں۔
آپ اس چائے میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔
اس قدرتی چائے کا ذائقہ بہت ہی لاجواب ہوتا ہے اور فوائد تو آپ پڑھ ہی چکے ہیں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author: Read More Articles by : 14 Articles with 624928 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.