ڈریگن فروٹ (پتھایا)

ڈریگن فروٹ
ڈریکن فروٹ کا نام بہت سے لوگوں نے پہلی بار ہی سنا ہو گاکیونکہ یہ پاکستان کی پیداوار نہیں ہے پاکستان کے کچھ ہی لوگ اس پھل سے واقف ہوں گے اس پھل کا دوسرا نام پتھایا ہے بہت سے ممالک میں اس پتھایا کے نام سے جانا جاتا ہے ہلکے گلابی رنگت کا مائل باہر سے سخت اور اندر سے نرم ہوتا ہے یہ انڈونیشیا کی کاشتکار ہے اوراب اسے دوسرے اور ممالک میں بھی کاشت کیا جا رہا ہے اس سے پہلے اس پھل کا شمار جنگلی پھلوں میں ہوتا تھا جو قدرتی اگتا تھا لیکن اب اس کی پیداوار میں اضافہ کیا جا رہا ہے بات کی جاۓاس کے نام کی تو اسے کوئن آف نائٹ بھی کہتے ہیں ایسا اس لیے کہ اسکا پھول رات میں بہت تیزی سے کھلتا ہے

افادیت
اسکی افادیت کی بات کریں تو یہ ایک سپر فروٹ ہےکیونکہ اس میں بہت سی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحيت پائی جاتی ہے ڈریگن فروٹ پر پہلی مرتبہ ریسرچ امریکہ میں ہوئی اور آہستہ آہستہ دوسرے ممالک میں کی گئی تو اس کے بیشمار فوائد سامنے آۓیہ پھل پروٹین سے بھرپور ہےاس میں وٹامن بی وافر مقدار میں موجود ہے اسکے علاوه اینٹی آکسیڈینٹقکی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جو ہماری جلد کے لیے بہت مفید ہے اسکا پیسٹ شہد میں ملا کر لگانے سےچہرے کے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں اور اسکن چمکدار ہو جاتی ہے ڈریگن فروٹ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے اس کے استعمال سے شوگر لیول کنٹرول میں رہتی ہے بالوں کے لیۓ مفید ہے انھیں لمبا چمکدار بناتا ہے اور سفید بال ہونے سے روکتا ہے اس میں اومیگا 3اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہےدل کے لیے مفید ہے بلڈ سر کولر برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہےامیونیٹی پاور بڑھاتا ہےاس کے علاوه جسم میں لال پلیٹیلیٹس کی کمی کو دور کرتا ہےاس میں فائبر پایا جاتا ہےاس کے علاوه اس کے بیشمار فائدے ہیں
استعمال
اس پھل کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے مثلاً فرفروٹ چاٹ میں ,سلادبنا کر مربع بنا کر,جیم,جیلییا ملک شیک بنا کر پیا جاتا ہے
اقسام
جسامت, رنگ اور ذائقے کے لحاظ سے اسکی بہت 20اقسام ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں
شوگرڈراگن:باہراور اندر سے گلابی سائز میں چھوٹا اور ذائقہ میں بیری کی طرح ہوتا ہے
فزیکل گریفیٹی: اندر سے تیز گلابی رنگت کا مائل ذائقہ کیوی اور انگور کی طرح ہوتا ہے
ڈیلائٹ: اندر سے لائٹ پرپل رنگت کا حامل اور ذائقہ خربوزے کی طرح ہوتا ہے
وائیٹینم وائٹ:دو رنگوں پر مشتمل کہیں وائٹ کہیں پرپل ذائقہ کیوی کی طرح ہوتا ہے
ایکویسڈرپالورا:بیرونی پیلی رنگت کھردری اسکن ذائقہ میٹھا شہد کی طرح اندر سے برائٹ وائٹ کلر ہوتا ہے
ریڈلاورن:سائز میں بڑا اسکن لال اور ہرے رنگ کی اندر سے بلڈش پرپل ذائقہ انگور اور تربوز کی مانند ہوتا ہے

قیمت
بات کی جاۓ اس کی قیمت کی تو مختلف ممالک میں اس کی قیمت الگ الگ ہے کیونک یہ انڈونیشیا کی پیداوار ہے اورذیادہ وسیع پیمانے نہیں اگایا جاتاہے اس لیے اس کی پاکستان میں قیمت ذیاده ہےپاکستان میں یہ پھل 1900سےلےکر2500تک فروخت ہوتا ہے
خرید
عام فروٹ شاپ پر تو نہیں لیکن آنلائن اس پھل کو بآسانی خریداجاسکتا ہے بہت سی آن لائن ویب اسے فروخت کر رہی ہیں

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Mehak
About the Author: Mehak Read More Articles by Mehak: 2 Articles with 8520 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.