جسے الله رکھے اسے کون چکھے

پرانے زمانے کا ذکر ھے کہ ایک آدمی اپنے گدھے کے ساتھ سفر کر رہا تھا- ایک جگہ آرام کی غرض سے وہ سستانے رکا اسی دوران اسکے گدھے نے خرمستیاں شروع کر دیں یعنی بلا وجہ اچھلنے کودنے لگا اور پھر لگام چھڑا کر بھاگ نکلا - آدمی اس کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگا مگر وہ اس کے ہاتھ نہ آیا اور بھاگتے بھاگتے ایک گڑھے میں جا گرا - یہ صورتحال دیکھ کر وہ آدمی کافی پریشان ھوا کہ اب گڑھے میں سے اس بے وقوف گدھے کو کیسے باہر نکالے - بستی سے دور ہونے کی وجہ سے آس پاس کوئی دوسرا شخص بھی نہ تھا جو اس کی مدد کرتا - نا امید ھو کر اس نے سوچا کہ کہیں ایسا نہ ھو کہ اسکا گدھا بھوکا پیاسا مر جاے کیوں نہ میں ایسا کروں کہ آس پاس سے مٹی لا کر اس گڑھے میں ڈالنا شروع کروں تاکہ گدھا دب کر مر جائے اور سسک سسک کر مرنے سے بچ جائے - یہ سوچ کر اس نے آس پاس کی جگہ سے مٹی جمع کر کے گڑھے میں پھینکنا شروع کر دی - گڑھے میں موجود گدھے پر جب اوپر سے مٹی آنا شروع ھوئی تو وہ بڑا پریشان ھوا مگر اس نے اپنی رہی سہی عقل استعمال کی اور اپنے اوپر گرنے والی مٹی کو جھاڑنا شروع کر دی جیسے جیسے اس پر مٹی گرتی جاتی وہ اسکے نیچے دبنے کی بجائے اسے جھاڑ دیتا اس طرح گڑھا بھرتا چلا گیا اور کچھ دیر جب کافی مٹی پڑ گئی اور گڑھے کی سطح زمین کے برابر ہو گئی تو گدھا آرام سے باھر نکل آیا یہ منظر دیکھ کر اس آدمی کی حیرت کی انتہا نہ رہی اس نے الله تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور سجدہ میں گر گیا- سچ بات ھے
جسے الله رکھے اسے کون چکھے -  


 

Iftikhar Ahmed
About the Author: Iftikhar Ahmed Read More Articles by Iftikhar Ahmed: 42 Articles with 90651 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.