مدرز ڈے

کا ئنات کے خالق !
دیکھ تو مرا
آج میری آنکھوں میں
کیسی جگمگا ہٹ ہے
آج میرے ہو نٹو ں پہ
کیسی مسکرا ہٹ ہے
میر ی مسکرا ہٹ سے تجھ کو کیا یا د آیا
میری بھیگی پلکوں پہ تجھ کو کچھ نظر آیا
ہا ں ترا گما ں سچ ہے
ہاں کہ آج میں نے بھی
زندگی جنم دی ہے۔۔۔!

پروین شاکر کی یہ نظم ماں کی تما م خوبصورت جذبوں کی عکا س ہے کہ ماں بننے کے بعد ہی ماں کی محبت شفقت اور قر با نیوں کا صیح اداراک ہو تا ہے اک نئی زندگی کو جنم دینا اسے اپنے ہا تھوں میں پہلی بار اٹھا کر پیار کر نا ما ں کے لیے دنیا کا سب سے قیمتی لمحہ ہو تا ہے جس دکھ وتکلیف کو جھیل کر وہ ماں بنتی ہے اللہ تعالیٰ نے بطور انعام جنت اس کے قدموں میں رکھ دی ہما رے پیارے نبی ﷺ نے با پ کی نسبت تین گنا زیا دہ حقوق ماں کو عطا دیے ۔

ماں کو قدرت نے نجا نے کو ن سی کیمسٹری سے بنا یا ہے کہ وہ زندگی اپنی گزارتی ہے مگر عمر کی تمام سانسیں اپنے بچوں میں پیار منتقل کرتی رہتی ہے اس کا سونا ،جا گنا ،کھانا پینا ،اٹھنا بیٹھنا سب اولاد کے لیے ہو تا ہے وقت گزرنے کا ساتھ اپنی اولا د کے لیے اپنی چا ہتیں ، محبتیں قربا ن کر تی ہے اپنے ہر عمل سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہے یہ تما م جذبے آج کی ماں میں بھی مو جود ہے مگر آج ان ما ﺅں کو خراج تحسین پیش کر نے کو جی چا ہتا ہے جنھوں نے اپنے بچوں کی بہترین پرورش ،تعلیم وتربیت پر اپنا تن من دھن وار کر انھیں اس مقا م پر پہنچا یا کہ وہ اپنے ملک وقوم کے لیے با عث فخر ہو گئے ہمیں ”بی اما ں “جیسی ما ؤں کی ضرورت ہے جو مو لا نا محمد علی و شوکت علی جیسے بہا در فرزند قوم کو دیں ،علا مہ اقبا ل کی ”بی جی“ جیسی ماں کی چاہت وتربیت چاہیے جو وطن عزیز کو لعل و گہر دے سکیں قائد اعظم جیسے ذی وقا ر ، نڈر اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہنے والا لیڈر عطا کر سکیں ایسی بصیرت افروز ماؤں کی جتنی ضرورت موجودہ دور میں ہے اتنی کسی ادوار میں نہیں تھی ۔

آج کے دور میں ما ؤں کی تر جیحات اور سوچ یکسر تبدیل ہو چکی ہے وہ یہ سو چتی ہیں کہ وہ گھر داری اور بچوں کی تربیت میں وقت گنوا کر اپنی شخصیت تبا ہ کر رہی ہیں انھیں وہ تما م با تیں دقیا نوسی لگتی ہیں جب ما ئیں بچوں کو بڑوں کا احترام ، چھوٹو ں سے شفقت، تاریخ کی عظیم شخصیات کے قصے ، مذہب کی خوبیا ں ،جھوٹ سچ اور بے ایما نی سے بچنے کی تر غیب دیا کر تی تھیں ان کے نزدیک یہ جنک فوڈ، مو با ئل فون ،انٹر نیٹ اور کیبل کا زما نہ ہے آج کا دور بہت فاسٹ ہے لیکن وہ یہ بھول گئیں کہ اس فاسٹ دور کی لگامیں آج بھی قانون قدرت کے ہا تھوں میں ہے ماہ سال میں کو ئی فرق نہیں ہوا دن آج بھی چوبیس گھنٹو ں کا ہے سورج آج بھی مشرق سے نکلتا ہے مغرب میں غروب ہو تاہے تو پھر ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ بچوں کی تربیبت ماں کے بجا ئے کیبل ،انٹر نیٹ کے ذریعے ہو ۔ما ں کی گود بہترین تر بیت گاہ ہے یہ اصول اٹل ہے ہما رے مشاہدے میں یہ با ت اکثر آتی ہے کہ جس گھر میں مائیں اپنے بچوں پر خصوصی تو جہ دیتی ہیں ان کے ہوم ورک سے لے کر دوستوں تک کی تما م با توں کی خبر رکھتی ہیں ان کی قدم قدم پر رہنما ئی کرتی ہیں وہ بچے زیادہ خود اعتماد اور کا میا ب ہو تے ہیں لیکن افسوس کہ ایسی مثالی خاندان میں کمی واقع ہوتی جا رہی ہے خرابی کی یہی جڑ ہے کہ ابلا غ کا عمل ختم ہو تا جا رہا ہے اکثر ما ئیں اولاد کی سر گرمیوں سے بے خبر بے فکر رہتی ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں برائیاں ، چوری ، اسٹریٹ کرائمز ، چھینا جھپٹی، مار دھاڑ کی بر ائیاں تیزی سے پھیلتی جا رہی ہیں ۔

آج ہمارے ملک کو اچھے سیاست دان اور لیڈروں کی نہیں اچھی ماﺅں کی ضرورت ہے جو اس ملک کی آئندہ آنے والی نسلوں کو بہترین تعلیم تربیت دے سکے نپو لین بو نا پا رٹ نے کہا تھا کہ ” تم مجھے اچھی ما ئیں دو میں تمھیں بہترین قوم دوں گا “آج مدرز ڈے پر تما م ماﺅں کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ انکے آنگن کے پھول قوم کا مستقبل ہیں انہیں خصوصی توجہ وتربیت کی اشد ضرورت ہے جس طرح ماں بننا اللہ تعالیٰ کا ایک انعام ہے اسی طرح اولا د کی پروررش و تر بیبت بھی ماں کے لیے ایک امتحان ہے۔۔
Ainee Niazi
About the Author: Ainee Niazi Read More Articles by Ainee Niazi: 150 Articles with 147921 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.