دعا

آج سحری میں لیٹ ہو گیا...تو روزہ بھی بھوکے پیٹ رکھ لیا... پہلے تو روزہ اچھا گزرا مگر ظہر کے بعد چکر آنے لگے بھوک اور پیاس لگنے لگی... چودہ پندرہ گھنٹے بھوکا رہنا آسان کام تو نہیں ہے اور پھر سحری بھی نہیں کی...

وہ بھی مجھے یوں ہی ڈانٹ دیا کرتی تھی جب میں سحری نہیں کرتا تھا...اس کی ڈانٹ میں بھی کتنا سکون ہوتا تھا...

افطار تک تو پیاس سے میری حالت دیکھنے لائق تھی..مگر جیسے ہی وقت قریب آیا مجھ میں جیسے ٹھہراؤ سا آ گیا...میں نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے اور پھر اسے کا سکون مانگا اس کی خوشیاں مانگی اور اسے بھی مانگ لیا...میں نے اللہ سے کہا کہ بیشک میری بھوک پیاس بڑھا دیں,,,بیشک افطار کا وقت بھی بڑھ جائے مگر اسے میرا بنا دیں..وہ میری خوشی اور میرا سکون ہے...بھر میرے آنسوں خودبخود ہی بہنے لگے اور آذان ہونے لگی...میں نے ایک کھجور کھاہی اور نماز پڑھنے چلا گیا...اب میری بھوک پیاس مٹ چکی تھی...نماز میں خوب رویا میں اسے بہت مانگا اللہ سے.........

آج پہلی سحری میں جاگتے ہی اس کا خیال آیا...اور کئی سال بعد میں نے اسے دوبارہ اپنے لیے مانگا...
آنسو میرے گالوں سے بہتے ہوہے ہاتھوں پر گر رہے تھے...میں نے اپنا آپ بہت بےبس محسوس کیا اب وہ جا چکی ہے...شاہد...شاہد کہ مجھے اسے مانگنا نہیں چاہیے تھا...شاہد

 

Hira Falak
About the Author: Hira Falak Read More Articles by Hira Falak: 7 Articles with 5166 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.