حب الوطنی

حب الوطنی
کالم نگار: صبا شوکت رانا


پاکستان ہماراپاک وطن ہے۔یہ وطن ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے۔ ہم اپنے وطن سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں۔ یہ ایک فطری عمل ہے انسان جس جگہ پروان چڑھتا ہے، وہاں کی ہر چیز سے اُسے خاص لگاؤ بھی ہوتا ہے اور اپنے وطن سے محبت کے اس خاص جذبہ کو "حب الو طنی"کہتے ہیں۔ حب الوطنی قومی اتحاد اور سالمیت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔اسلام نے حب الوطنی کو" ایمان کا جز" قرار دیا ہے۔ ہر شخص اپنے اپنے انداز میں وطن سے محبت کرتا ہے۔ کوئی اپنے وطن کے لئے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کرتا ہے ،کوئی اپنے وطن کے لئے فلاح و بہبود کے کام کرتا ہے ،کوئی تعلیمی شعبوں میں خدمت سر انجام دیتا ہے۔غرض ہر انسان اپنے وطن کے لئے کسی بھی قسم کا کام کرے ،وہ حب الوطنی کا جذبہ ضرور رکھتا ہے۔ یہ وطن سے محبت کا احساس ہی ہوتا ہے کہ ہم اپنے وطن کی خوشحالی کے لئے کام کرتے ہیں ۔ ہر انسان اپنےوطن سے محبت کرتا ہے اور اسی جذبہ کے تحت اپنے وطن کے لئے سب کچھ نچھاور کرسکتا ہے ۔اگر ہم اپنے دلوں میں اپنے وطن کے لئے محبت کا خاص جذبہ رکھتے ہیں تو ہمیں اپنا جائزہ لینا چاہیئے کہ ہم نے اب تک اپنے پیارے وطن پاکستان، جہاں ہم سکون کے ساتھ جی رہے ہیں، جہاں آزادی کے ساتھ سکون کا سانس لے رہے ہیں، ہم نے اس وطن کے لئے کیا قربانیاں دی ہیں؟اس وطن کی ترقی میں ہم نے کتنا حصہ ڈالا ہے؟ ہم نے اپنے وطن کو ترقی یافتہ بنانےمیں کیا کردار ادا کیا ہے؟

ہم اپنے وطن کو اُس وقت ہی ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں جب ہم حب الوطنی کے جذبہ کے ساتھ اپنے وطن کے خاطر ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت، امن و سکون کے ساتھ رہتے ہوئےاپنے وطن کی خوشحالی کیلئے کام کریں۔ ہمیں اپنے وطن کو کرپشن ، بدعنوانی، ظلم و ستم جیسی چیزوں سے پاک کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے آپ کو ہر بُرے کاموں سے رُوکنا ہوگا۔ اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف وطن کے مفادات کیلئے وطن کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ۔ ہم ہر وہ کام کریں جس سےقوم کی بھلائی ہو۔ اے اللہ! ہمارے وطن پاکستان کو رہتی دنیا تک قائم و دائم فرما۔آمین

وطن کی مٹی ہے سب سے پیاری
وطن کے خاطر جان بھی واری

 

Saba Shoukat Rana
About the Author: Saba Shoukat Rana Read More Articles by Saba Shoukat Rana: 22 Articles with 38973 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.