بے صبری

اگر اللہ تعالیٰ انسان کو تندرستی و شفاء عطا فرماتا ہے تو کبھی وہ بندے کو بیماری میں بھی مبتلا فرماتا ہے…
اگر وہ انسان کو مال و متاع سے نوازتا ہے تو کبھی وہ انسان کو تنگدستی میں بھی مبتلا فرماتا ہے…
اگر وہ بندے کو خوشی عطا فرماتا ہے تو کبھی غم میں بھی مبتلا فرماتا ہے…

تو *"تلك الأيام نداولها بين الناس"* یعنی اللہ پاک دِنوں کو لوگوں کے درمیان پھیرتا رہتا ہے…

اب جو مشکل حالات میں صبر کرتا ہے اس کے لئے قرآن پاک میں ہے کہ…
*"وبشرالصٰبرين"، "إن الله مع الصٰبرين" یہی نہیں بلکہ یہاں تک فرمایا کہ "وَاللّٰہُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیۡنَ"*...

یعنی اللہ پاک کبھی نعمت عطا فرما کر اور کبھی زوال نعمت سے اپنے بندوں کی آزمائش فرماتا ہے کہ آیا کہ بندہ صبر کا دامن تھامے رکھتا ہے یا کہ بے صبری کا مظاہرہ کرتا ہے…

دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں صبر وشکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، بے صبری سے محفوظ فرمائے، *آمـــــــــــــین…*
 

Muhammad Soban
About the Author: Muhammad Soban Read More Articles by Muhammad Soban : 27 Articles with 32397 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.