ہماری پسند ہماری نہیں؟


ابھی تک کی زندگی میں ، ابھی تک میں یہی سمجھتا رہا کہ میری پسند ، میری پسند ہے اور جسے میں پسند کرتا ہوں ، اس کو میں نے ہی پسند کیا ہے ۔

اچانک ایک نیورو ڈاکٹر کا لیکچر سامنے آ گیا ۔ وہ کہہ رہے تھے کہ جو چہرہ آپ کے سامنے آگیا اور آپ نے پہلی نظر میں اسے پسند کر لیا تو اصل میں اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ کے دماغ کے ایک خاص حصہ ( temporal lobe ) میں موجود تصویروں سے ملتا جلتا چہرہ ہو۔ وہاں پر پہلے سے بہت کچھ لکھا ہوتا ہے اور وہی رنگ اور وہی چیزیں آپ پسند کرتے ہیں. دماغ کا یہ حصہ جذبات ، محبت ، نفرت ، غصہ وغیرہ کنٹرول کرتا ہے۔

حامد ان باتوں پر غور کر رہا ہے کہ آج تک جو میں نے فیصلے کئے ، ان کی وجہ لوگوں کا دباؤ ، حالات کا بہاؤ کتنا تھا اور دماغ کے اس حصہ کا ہاتھ کتنا تھا۔

یعنی جو کچھ سوچ سمجھ کے کیا اس کا تعلق کسی اور حصہ سے ہو گا اور جو اچانک کئے ہونگے اس میں ٹیمپورل لوب کی کارستانی ہو گی جیسے چھوٹے میں ایک استانی سے محبت کی ہو گی اور بڑے ہو کر جو کسی چہرے سے محبت کی ہو گی اور لوگوں کے سمجھانے کے باوجود رکی نا ہو گی اور کہا ہو گا کہ میں جوگی ، میں جوگی ۔ میں نے جانا جوگی دے نال اور مجھے بہت پسند ہے اسلام آباد کے پہاڑی مقام منال کے کئ کنال۔

جس کو میں دل کی پسند سمجھتا رہا ، اگر وہ دماغ کی پسند ہے تو پھر دل کی پسند کیا ہوتی ہے؟


 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 264527 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.