دعائیں قبول نہیں ہوتیں

آپ سے لوگوں نے دریافت کیا-اللہ تعالی نے فرمایا ہے (تم مجھ سے دعا مانگو میں قبول کروں گا) لیکن اس کی کیا وجہ ہے کہ ہم دعا مانگتے ہیں مگر قبول نہیں ہوتیں،

آپ نے جواب دیا-تمہارے دل دس چیزوں کی وجہ مردہ ہو چکے ہیں اس لئے تمہاری دعائیں قبول نہیں ہوتیں

١ تم اللہ تعالی کو پہچانتے ہو، مگر اس کا حق ادا نہیں کرتے
٢ تم قرآن پاک پڑھتے ہو، مگر اس پر عمل نہیں کرتے
٣ تم شیطان سے دشمنی کا دعوی کرتے ہو، مگر پھر بھی اسے دوست بنائے ہوئے ہو
٤ تم محبت رسول کا دعویٰ کرتے ہو، مگر اس کی سنتوں نہیں اپناتے
٥ تم جنت میں جانے کا شوق رکھتے ہو، مگر اس کے لئے نیک اعمال نہیں کرتے
٦ تم دوزخ سے ڈرنے کا دعوی کرتے ہو،مگر گناہوں سے پرہیز نہیں کرتے
٧ تم موت کو یقینی سمجھتے ہو، مگر اس کی تیاری نہیں کرتے
٨ تم دوسروں کے عیب نکالتے ہو، مگر اپنے عیب نہیں دیکھتے
٩ تم اللہ تعالی کا رزق کھاتے ہو، مگر اس کا شکر ادا نہیں کرتے
١٠ تم مردوں کو دفن کرتے ہو، مگر ان سے عبرت حاصل نہیں کرتے 
Farooq E Azam
About the Author: Farooq E Azam Read More Articles by Farooq E Azam : 14 Articles with 28998 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.