گزارا نہیں ہوتا؟

کیا آپ جانتے ہیں ہالی ووڈ کی تاریخ میں ایک بار ایک بہت ہی عجیب واقعہ پیش آیا جوہمیشہ کے لئے ہالی ووڈ کا یادگار واقعہ بن گیا اسے آپ عشق کی انتہابھی کہہ سکتے ہیں یہ واقعہ دنیامیں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ کہاجاسکتاہے ہرسال ہالی ووڈ کی بلیوارڈ سڑک کے اطراف میں واک آف فیم کے نام سے ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے اس تقریب میں امریکہ کا نام روشن کرنے والے ہیروز کے ناموں کے ستارے سڑک کے اطراف میں بنے راستے پر زمین پر لگائے جاتے ہیں. ہر ستارے کے ساتھ ہیر و کا نام لکھا جاتا ہے یہ ان کی روایت سال ہاسال سے مروج ہے ہزاروں تماشائی راستے سے گزرتے ہوئے اپنے پسندیدہ ہیروز کے نام پڑھتے ہیں ان کی خدمات سے آگاہ ہوتے ہیں اور خوشی محسوس کرتے ہیں اس تقریب میں جن شخصیات کو مدعوکیاجاتاہے یہ ان کے لئے بہت بہت بڑے اعزاز والی سمجھی جاتی ہے 45 سال پہلے کی بات ہے اس سال بھی واک آف فیم کے سلسلے میں امریکہ کے ہیروز کے نام کے ستارے سڑک پر لگائے جا رہے تھے .. اس موقع پر ایک نامور ہیرو نے شرکت سے انکارکردیا منتظمین نے اس سے وجہ پوچھی تو اس نے کہا وہ اپنے نام کا ستارہ زمین پر ہرگزنہیں لگوا سکتا کیونکہ وہ اپنے نام کو زمین پر لکھاہوا برداشت نہیں کر سکتا اگر منتظمین کو اس پر اعتراض ہے تو وہ چاہیں تو اس کا نام ہیرووز کی لسٹ میں سے نکال سکتے ہیں.. یہ عجیب و غریب اعتراض تھا کیونکہ آج سے پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ہو ا تھا کہ کسی امریکی ہیرو نے اس واک آف فیم میں اپنے نام کے ستارے کو سڑک پر لگانے پر اعتراض کیا ہو کیونکہ کوئی بھی اعتراض نہیں کیا کرتے تھے بلکہ وہ تو اپنا نام. اس فہرست میں شامل ہونے کو ہی اپنی سب سے بڑی خوش نصیبی سمجھتے تھے. جس شخص نے اعتراض کیا تھا وہ اس زمانے میں امریکہ کا سب سے ٹاپ کلاس ہیرو تھا دنیا میں لاکھوں کروڑوں افرادکی وہ دل کی دھڑکن سمجھا جاتا تھا .. انتظامیہ نے اس سے پوچھا کہ اسے کیوں اعتراض ہے؟ ہیرو نے بڑ ی سنجیدگی سے کہا کہا بات صرف میرے نام کی نہیں ہے .. دراصل جس ہستی کے نام پر میں نے اپنا نام رکھا ہے وہ نام اس کائناس میں سب سے معتبرنام ہے مجھے اس کے نام سے بے انتہا عشق ہے اور میرے دل میں اس نام کی ایسی عزت ہے کہ میں برداشت ہی نہیں کر سکتا کہ یہ نام زمین پر لکھا جائے کیونکہ زمین پر نام لکھنے سے اس مقدس نام کی توہین ہوگی. میں اپنا نام اس فہرست سے ہزار بار خارج کروا سکتاہوں لیکن اس عظیم نام کی توہین ہرگزبرداشت نہیں کر سکتا. اگر آپ لوگوں نے مجھے اس تقریب میں شامل رکھنا ہے تو میرے نام کے ستارے کو دیوار پر بلند جگہ پر لگاؤ.. بادل ِ ناخواستہ اس نامور ہیروکی شرط مان لی گئی اور یوں تاریخ میں پہلی اور آخری بار کسی ہیرو کے نام کا ستارہ واک آف فیم کی تقریب کے موقع پر دیوار پر کافی بلندی پر لگایا گیا تھا..کیا آپ کو معلوم ہے اس عظیم ہیرو کیا نام ہے ۔۔ کمال ہے آپ نہیں جانتے*اس عظیم ہیرو کا نام باکسر محمد علی کلے تھا اور جس نام کی توہین اس کی برداشت سے باہر تھی وہ نام ِ نامی اسم ِ گرامی اس کے آقا محمد صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اب چلتے چلتے گھر کے اخراجات کے مسائل کا سادہ سا حل کا نسخہ بھی جان لیجئے یہ ایک لطیف سا قصہ ہے اس کا محرک یہ ہے کہ عمومی طور پر آجکل ہر گھر کا ایک مسئلہ ہے اور وہ یہ کہ اخراجات پورے نہیں ہوتے۔ ایک بار امیر المومنین علی رضی اﷲ تعالیٰ جامع مسجد کوفہ میں تشریف فرما تھے۔ ایک جوڑا آپ کی خدمت میں حاضرہو میاں بیوی کے مابین شدید چپقلش تھی مولا علیؓ نے پوچھا معاملہ کیا ہے؟*
شوہر بولا میری عورت ہر وقت مجھ سے پیسوں کا تقاضہ کرتی رہتی ہے ۔ آپ نے نے اس عورت سے پوچھا کہ کیا یہ بات سچ ہے؟*
عورت بولی: جی امیرالمومنین میرا خاوند درست کہہ رہاہے ۔ امیر المومنین علی رضی اﷲ تعالیٰ نے پوچھا: کیوں؟ تم ہروقت پیسے مانگتی رہتی ہو
وہ عورت بولی: جناب یہ پیسے اتنے کم دیتا ہے کہ مجھ سے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوتے۔
امیر المومنین علی رضی اﷲ تعالیٰ نے اس شخص سے کہا کیا یہ بات سچ ہے؟*
اس شخص نے کہا آپ کسی سے بھی پوچھ لیں میں ایک صاحب حیثیت انسان ہوں یہ ممکن نہیں کہ مال کی تنگی ہو۔اس کا یہ کہنا درست نہیں ہے
امیر المومنین علی رضی اﷲ تعالیٰ نے عورت سے پوچھا: کیا یہ بات سچ ہے؟*
عورت نے کہا: جی گھرمیں پورے پیسے کی تنگی تو نہیں لیکن یہ جتنے پیسے دیتاہے اس سے گذارا نہیں ہوتا گھریلو اخراجات پورے نہیں ہوتے اﷲ اور اْسکا رسول بہتر جانتے ہیں ۔یہ سن کر امیر المومنین علی رضی اﷲ تعالیٰ مسکرائے اور فرمایا: اپنی خواہشات کو اپنی ضروریات کا تابع بناو، کیونکہ ضرورت فقیر کی بھی پوری ہوجاتی ہے اور خواہشات بادشاہوں کی پوری نہیں ہوتیں دونوں میاں بیوی جانے لگے کہ عورت نے مڑ کر پوچھا: یا امیر پتا کیسے چلے کونسی ضرورت ہے اور کونسی خواہش؟*
امیر المومنین علی رضی اﷲ تعالیٰ نے مسکر اکرجواب دیا: یادرکھوجس چیز کا خیال تجھے گھر میں آئے وہ ضرورت اور جس چیز کا خیال تجھے بازار دیکھ کر آئے وہ خواہش ہے عورت نے مولا کا کلام سن کر کہا: سبحان اﷲ بالکل سچ فرمایا *کیونکہ میں اکثر بازار جاکر فیصلہ کرتی ہوں کہ گھر میں کس چیز کی ضرورت ہے۔
 

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 361029 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.