والدین کی نافرمانی کی سزا

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں ایک کسان رہتا تھا۔اس کے دو بچے تھے۔ایک کا نام مجتبیٰ تھا اور دوسرے کا نام کامران تھا۔دونوں بہت اچھے تھے۔لیکن مجتبیٰ کچھ زیادہ ہی محنتی تھا۔دونوں بھائی ایک دوسرے سے بیت پیار کرتے تھے۔

ایک دن ان کے گھر والوں کو کسی کام سے شہر جانا پڑ گیا۔اور انہوں نے جانے سے پہلے اپنے دونوں بچوں کو کہا کہ وہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔کیوں کہ گاؤں میں ایک شیر آیا ہوا تھا۔جو گاؤں میں ایک دہشت کی علامت بنا ہوا تھا۔

خیر ان کے والدین شہر چلے گئے۔اور دونوں بھائی آپس میں کھلینے لگے۔وہ گھر میں کھیل کر بور ہو گئے۔تو انہوں نے سوچا کہ باہر جا کر کھلینا چاہیے۔پہلے تو دونوں بھائی باہر جانے سے گھبرائے لیکن پھر وہ باہر جا کر کھلینے لگے۔

ابھی کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ اچانک شیر آگیا ۔دونوں بھائی ڈر گئے۔شیر ان کے پچھے پڑ گیا۔ابھی شیر ان تک پہنچنے ہی لگا تھا کہ گاؤں کہ ایک شکاری کتے نے شیر پر حملہ کر دیا۔ لیکن دونوں بھائی راستے میں ایک پتھر سے ٹکرا کر گر گئے اور زخمی ہوگئے، لوگوں نے ان کی مرہم پٹی کی اور ان کو گھر پہنچایا۔

شام کو ان کے والدین بھی آگئے، اس طرح ان کو اپنے والدیں کی نافرمانی کی سزا مل گئی۔
ghulam mujtaba kiyani
About the Author: ghulam mujtaba kiyani Read More Articles by ghulam mujtaba kiyani: 34 Articles with 84315 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.