تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد

انسان ایسا کیوں کرتا ہے ۔ وہ جب یاد کرتا ہے کسی کو غم سے جب وہ اس کے پاس نہیں رہتا اور جب پاس ہوتا ہے کوئ تو قدر نہیں کرتا ۔ وہ والدین ہوں ، محبوب ہو ، شریک حیات ہو بس اس کے ہوتے اپنی حیات میں شریک نہیں کرتا اور جب نہیں ہوتا شریک یاد ہو جاتا ہے۔

محبوب کی جدائی میں روتے ہیں اور غمزدہ رہتے ہیں اور جب وہ خوش قسمتی سے آجاے تو اس سے گلے شکوہ اور لڑنے میں وقت برباد کر دیتے ہیں اور آج کے خوبصورت لمحہ کو گزری تلخ یاد کی آگ میں جھونک دیتے ہیں ۔

کیا اب بھی ایسا ہو سکتا ہے کہ جو لوگ رہ گئے ہیں اب بھی ان کی قدر کر لی جاے ان کے جدا ہونے سے پہلے اور حوالہ خدا ہونے سے پہلے ۔

ایک تسلی ضرور ہوتی ہے ایک نا ایک دن ہم نے بھی وہیں پہنچ کر ان سے ملنا ہے۔

حال ہی میں دو عزیزوں کی آخری رسومات میں شریک نا ہو سکا لیکن اگر شریک ہو بھی جاتا تو اس سے ملاقات ہی کب ہونی تھی ، ہاں بس حاضری ضرور لگ جاتی جو کہ اپنی جگہ ضروری ہوتی ہو گی لیکن اس وقت میں اس ملاقات کی بات کر رہا ہوں جو جیتے جاگتے ملنا ، جس میں دو افراد کو پوری طرح شعور ہو کہ وہ مل رہے ہیں ، خوش ہو رہے ہیں ، نئ پرانی یادیں یاد کر رہے ہیں ۔ اس ملنے کی بھی بات نہیں کر رہا جو ملے بھی جیتے جاگتے لیکن اگر ان میں سے کوئ ایک پہچان ہی نا رہا ہو تو اس سے پہلے پہلے کے وقت کی اگر قدر ہو جاے تو کیا بات ہے اور کیا ہی بات ہے ۔

ایسے دو عزیز جن کی آخری رسومات میں شریک نا ہوا ان میں سے ایک سے تو خواب کی دنیا میں جو کہ اپنی جگہ اک حقیقت ہے، ملاقات ہو گئ ، اور شائد حقیقی ملاقات سے زیادہ گرم جوش ملاقات ۔ دوسرے سے ملنے کی پیاس ہے اور مغفرت کی آس ہے ۔ وہ کب جدا ہوا ہے ، وہ اس وقت بھی میرے پاس ہے ۔
اس کی وہ مسکراہٹ جو کوئ بات کرنے سے پہلے اس کے چہرے پر نمودار ہوتی تھی پھر کسی شعر کی آمد ہوتی تھی ۔ کبھی کسی بات سے وہ معصوم سی جھنجھلاہٹ اور طنز اور کیا کیا بتاؤں ، کہاں تک سنو گے کہاں تک سناوں۔

کہتے ہیں کہ ماضی کے کسی شخص کو یاد کر رہے ہوں اور وہ یاد آرہا ہو ، تصور میں چھا رہا ہو تو اس کا امکان ہوتا ہے کہ در حقیقت وہ آپ کو یاد کر رہا ہو۔

 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 264563 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.