مربہ بہی دانہ کے فوائد

یہ فرد کی قوت کو چالیس افراد کے برابر کر دیتا ہے”.نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “اپنی حاملہ عورتوں کو بہی کھلایا کرو کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتا ہے اور لڑکے کو حسین بناتا ہے”

انسان کے دل و جسم کو تقویت دینے والی بے شمار جڑی بوٹیوں اور پھلوں کا ذکر طب نبویؐ میں ملتا ہے . سفر جل ایسا پھل ہے جس کی شکل صورت سیب اور آڑو سے ملتی ہے ۔اس پھل کا ذکر احادیث مبارکہ میں کئی جگہ پر موجود ہے . سفر جل کا پھل کھانے والی خواتین کے ہاں خوبصورت بچے پیدا ہوتے ہیں جبکہ مرد کےکھانے سے چالیس افرادکے برابر طاقت آتی ہے . سفر جل کے پھل میں کئی طرح کے وٹامن اور معدنیا ت شامل ہیں ۔ سفر جل کا مربہ اس حوالے سے بہترین غذا ہے جو نہار منہ کھایا جائے تو دل کے عوارض سے بھی بچاتا ہے.حٖضرت طلحٰہ رضی اللہ عنہ بن عبید اللہ روایت فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ اس وقت اپنے اصحاب کی مجلس میں تھے. ان کے ہاتھ میں سفر جل تھا جس سے وہ کھیل رہے تھے. جب میں بیٹھ گیا تو انہوں نے اسے میری طرف کر کے فرمایا. “اے ابا ذر! یہ دل کو طاقت دیتا ہے سانس کو خوشبودار بناتا ہے اور سینہ سے بوجھ کو اتار دیتا ہے”.حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں. نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ سفر جل کھاؤ کیونکہ وہ دل کے دورے کو ٹھیک کر کے سینہ سے بوجھ اتار دیتا ہے”.حضرت انس رضی اللہ عنہ بن مالک روایت فرماتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “سفر جل کھانے سے دل پر سے بوجھ اتر جاتا ہے.”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر جل کھاؤ کہ دل کے دورے کو دور کرتاہے اللہ نے ایسا کوئی نبی نہیں مامور فرمایا جسے جنت کا سفر جل نہ کھلایا ہو کیونکہ یہ فرد کی قوت کو چالیس افراد کے برابر کر دیتا ہے”.نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “اپنی حاملہ عورتوں کو بہی کھلایا کرو کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتا ہے اور لڑکے کو حسین بناتا ہے”.حضرت عوف رضی اللہ عنہ بن مالک روایت کرتے ہیں کہ نبی صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سفر جل کھاؤ کہ یہ دل کے دورے کو ٹھیک کرتا اور دل کو مضبوط کرتا ہے”.سفر جل کو نہار مُنہ کھانا چاہیٔے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

دلپذیر
About the Author: دلپذیر Read More Articles by دلپذیر: 135 Articles with 150534 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.