کرایہ - سو لفظوں کی کہانی

جاسم: ( کیش کاٶنٹر پر) بل بنا دیجیے
کیشیر: سر دو لاکھ اور پانچ ہزار روپے
جاسم نے ابھی ایک عدد 58 انچ کی ایل۔ای۔ڈی اور ایک عدد انورٹر اے۔سی خریدا تھا۔ بل ادا کرنے کے بعد وہ لوڈر ڈرایور کی طرف بڑھا جو شو روم کے ایک کونے میں کافی دیر سے گاہک کے انتظار میں میں کھڑا جاسم کو امید سے دیکھ رہا تھا۔
جاسم: بھاٸی چلو گے؟
ڈرایور: جی جناب
جاسم نے پتہ بتا کر کرایا دریافت کیا۔
ڈرایور: جناب پانچ سو روپے
جاسم: قریب ہی تو ہے میں تو تین سو دوں گا چلنا ہے تو بتاٶ!
 

Saima Qureshi
About the Author: Saima Qureshi Read More Articles by Saima Qureshi: 17 Articles with 13009 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.