کیڈٹ کالج اسکالرشپ (برائے جی بی)

یہ دو سال پہلے کی بات ہے. استاد محترم مولانا عبدالستار صاحب مدظلہ ( سرپرست و منتظم اعلی بیت السلام، جامعات و فاونڈیشن) کی خدمت میں بیت السلام تلہ گنگ میں خصوصی حاضری ہوئی. گلگت بلتستان کے حوالے سے استاد جی کو تفصیلی بریفنگ دی. انہی دنوں ہی بیت السلام کی زیر نگرانی کیڈٹ کالج تلہ گنگ کی این او سی کا لیٹر ملا تھا. استاد جی نے انتہائی مسرت کے ساتھ جی ایچ کیو سے جاری ہونے والے کیڈٹ کالج کا نوٹیفکیشن دکھایا تھا. استاد محترم عبدالستار مدظلہ کی دعائیں خصوصیت کے ساتھ شامل ہیں. استاد جی کی آشیرباد حاصل ہے. انٹلکٹ کیڈٹ کالج میجر جنرل عابد حسین صاحب کی نگرانی میں چل رہا ہے. جنرل صاحب تعلیم پرور انسان ہیں.

استاد جی کی خدمت میں عرض کیا کہ گلگت بلتستان کے مستحق طلبہ کو خصوصی اسکالر شپ ملنا چاہیے. استاد جی نے انتہائی مسرت کے ساتھ میری گزارش کے ساتھ اتفاق کیا اور الحمدللہ اسکالرشپ کا آغاز کر دیا گیا ہے. آپ اپنے بچوں کو بہترین عصری تعلیم کے ساتھ دینی تربیت بھی کرانا چاہتے ہیں تو انٹلکٹ کیڈٹ کالج تلہ گنگ کے اسکالرشپ اپلائی کریں اور ویسے بھی اس ادارے میں تعلیم دلانے کو ترجیح دیں. اس ترجیح پر آپ عمر بھر فخر کریں گے.

بہرحال ٹیلنٹ طلبہ ضرور اپلائی کریں. گلگت شہر میں ہی ٹیسٹ و انٹرویو ہوگا. جملہ معلومات اشتہار میں موجود ہیں. مزید تفصیلات کے لیے دیے گئے نمبروں پر رابطہ کریں. میجر جنرل عابد حسین صاحب اور اس کی ٹیم آپ کو مایوس نہیں کرے گی.

مجھے امید ہے کہ استاد جی بہت جلد اپنے جملہ تعلیمی و رفاہی سلسلے گلگت بلتستان سے باقاعدہ شروع کریں گے. استاد جی کی دعاؤں اور جنرل صاحب کی نگرانی میں شروع ہونے والا یہ اسکالرشپ بارش کی پہلی بوند ہے. ان شا اللہ محبت کی یہ بارش خوب برسے گی اور باغ کو سرسبز و شاداب کرے گی.
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 385167 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More