حضرت عبیدہؓ بن جراح امین الامت

حضرت عبیدہ بن جراح کا تعلق قبیلہ فہر سے تھے۔ حضرت عبیدہؓ کا نسب پانچویں پشت میں رسول اﷲؐ سے جا ملتا ہے۔ابتدائی زمانے میں ہی اسلام لائے تھے۔ دوسرے ایمان لانے والوں کی طرح یہ بھی سرداران قریش کے مظالم کا شکار ہوئے تھے۔ حضور ؐ کی اجازت سے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔رسول اﷲ ؐ کی ہجرت مدینہ سے پہلے مدینہ ہجرت کی۔ مواخاتِ مدینہ میں حضرت طلحہؓ انصاری کے بھائی بنائے گئے۔ اسلام کی بے مثال خدمات پر رسول اﷲؐ نے جنت کی بشارت دی ۔ یہ عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔رسول اﷲؓ نے اِنہیں امین الامت کا خطاب دیا۔حضرت عبیدہؓ حضرت ابو بکر صدیقؓ کی محنت سے اسلام لائے تھے۔ حضرت عبیدہؓ رسول اﷲ ؐ کے ساتھ سارے غزوات میں شریک ہوئے تھے۔ غزوہ بدر میں اپنے کافر والد عبدﷲ کو قتل کیا تھا۔ غزوہ اُحد میں جب رسول اﷲ ؐ کو زرہ کی دو کڑیاں چھب جانے سے چہرہ مبارک زخمی ہو،ا اور دو دانت شہید ہو گئے تھے۔ حضرت عبیدہؓ نے اپنے دانتوں سے رسول اﷲؐ کے چہرے سے زرہ کی کڑیاں نکالتے ہوئے ان کے بھی دو دانت شہید ہوئے تھے۔ غزہ خندق اور اس کے بعد بنو قریضہ یہودی قبیلہ کی سرکوبی میں بھی سرگرم تھے۔6 ہجری میں قبیلہ ثعلیہ اور انجار نے قحط زدہ ہو کر اطراف مدینہ میں غارت گری شروع کی تو رسول اﷲؐ نے ان کی سرکوبی کے لیے عبیدہ ؓ کو معمور کیا۔ چناچہ حضرت عبیدہؓ نے ان کو شکست دی اور وہ پہاڑوں میں تتر بتر ہو گئے۔اسی سال بیعت رضوان میں شریک تھے۔ قریش مکہ اور رسول اﷲؐ کے درمیان جو معاہدہ ہو اس میں ان کی شہادت تھی۔غزوہ خبیر میں رسول اﷲؐ کے ساتھ شریک ہوئے۔ ایک مہم پر رسول اﷲؐ نے حضرت عمرو بن العاصؓ کو روانہ کیا۔ ان کے مقابلے میں دشمن کی تعداد زیادہ تھی۔ رسول اﷲؐ نے حضرت عبیدہؓ کو دو سو جنگی بہادروں کے ساتھ اُن کی مدد کے لیے روانہ کیا۔ اس فوج میں حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمر ؓ بھی شریک تھے۔8 ہجری کو ایک دستہ کا سردار بنا کر قریش کی نکل حرکت پر نظر رکھنے کے لیے حضرت عبیدہؓ کو ساحل کی طرف روانہ کیا۔ ۸ ہجری کو فتح مکہ ہوا جس میں حضرت عبیدہ ؓبھی شریک تھے۔ اس کے بعد حنین اور طائف کی جنگیں میں بھی پیش پیش تھے۔ حضرت عبیدہؓ نے دین کی دیگر خدمات بھی انجام دیں۔9 ہجری کو اہل نجران کی درخواست پر رسول اﷲؐ نے امین الامت حضرت عبیدہؓ کو معلم بنا کر بھیجے گئے۔ اہل نجران کے آپس کے جھگڑے بھی طے کیے۔ اہل بحرین سے جزیہ وسول کرنے بھی گئے۔10 ہجری رسول اﷲؐ خطبہ حج الوداع کے لیے گئے تو حضرت عبیدہ ؓساتھ تھے۔

سقیفہ بنی ساعدہ میں خلافت کا جھگڑا پیدا ہوا تا ان کی حکمت سے طے ہوا۔حضرت عمرؓ نے ابوبکر صدیقؓ کا نام پیش کیا تو مہاجرین اور انصار سب نے حضرت ابوبکرؓ کے نام پر اتفاق کیا۔حضرت بو بکر ؓ کے دور خلافت میں اسلامی فوجوں کا سپہ سالار بنا کر روم کے طرف روانہ کیا گیا۔ اس میں خالد بن ولیدؓ بھی شامل تھے۔ اس فوج نے بصرہ،فحل،اور اجنادین کو فتح کر کے دمشق کا محاصرہ کر لیا۔جو بعد میں حضڑت عمرؓ کے دور میں فتح ہوا۔اس کے بعد حمص کو فتح کیا۔ یر موک کی فتح سے پہلے ہرقل شہنشاہ روم نے اپنی تمام فوجوں کو جمع کیا۔عین جنگ کے موقعہ پر ہرقل کا کمانڈر عبیدہؓ کی کوشش سے اسلام لے آیا اور مسلمان فوجوں میں شامل ہو کر شہید ہوا۔حضرت عبیدہؓ نے جنگ سے پہلے رومیوں کو اسلام کی دعوت دی ۔ کہا کہ اسلام لے آئیں۔ ہم بھائی بھائی بن جائیں گے۔ یہ قبول نہیں تو جزیہ دو۔ اگر یہ بھی منظور نہیں تو جنگ کے لیے تیار ہو جاؤ۔ رومیوں نے جنگ کو ترجیح دی ۔ سخت مقابلہ ہوا۔ رومیوں کے ستر ہزرو سپاہی اس جنگ میں مارے گئے۔ مسلمانوں کی طرف سے صرف تین ہزار شہید ہوئے۔اس جنگ کے بعد تمام شام پر مسلمانوں کا قبضہ ہو گیا۔حضرت عمرو بن العاصؓ بیت المقدس کا محاصرہ کیے ہوئے تھا۔ حضرت عبیدہ ؓ بھی ان کے ساتھ جا ملے۔ طویل محاصرے کے بعد عیسائی ہار مان گئے۔ ایک شرط رکھی کہ ہم امیر المومنین حضرت عمرؓ کے ساتھ معاہدہ کریں گے اور شہر کی چابیاں اُن ہی کے حوالے کریں گے۔ حضرت عبیدہؓ نے قاصد مدینہ دلاالخلافہ بھیجا۔ حضرت عمرؓ بیت المقدس تشریف لائے۔ جب بیت المقدس پہنچے تو اونٹ کی مہار تھامے ہوئے تھے۔ غلام اونٹ پر سوار تھا۔یہ نظارہ عیسائیوں نے دیکھا تو حیرت زدہ ہو گئے۔ معادہ طے پایا اور بیت المقدس مسلمانوں کے قبضے میں آیا۔ اس کے بعد بھی رومیوں نے سازش جاری رکھی۔ رومی اپنی فوجوں کے ساتھ حمص کی طرف بڑھ گئے۔ حضرت عبیدہ ؓ اس آخری معرکہ میں بھی رومیوں کو شکست فاش دی۔شام میں تھے کہ طاعون کی بیماری پھیلی۔حضرت عمر ؓ خود شام کی طرف گئے ۔ حضرت عبید ؓ کو شام سے نکل جانے کا کہا۔ مگر حضرت عبیدہؓ نے ایمانی قوت سے وہیں رہنے کا فیصلہ کیا ۔ طاعون کی بیماری میں مبتلا ئے اور وہاں پر وفات پائی۔عبیدہؓ خدا ترس،اتباع سنت،،تقویٰ زہد، تواضح اور رحم دل تھے۔ قد لمبا تھا۔ حدیث شریف میں ان کے عشرہ مبشرہ میں شامل ہونے کا ذکر ہے۔

Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1118 Articles with 955517 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More