آئی-ایم-ایف (IMF) کب اور کیوں بنی؟

1929 سے 1939 تک دنیا بڑے معاشی بحران کا شکار رہی - اس بحران کے بعد اکثر ممالک کی معشتیں تباہ ہو چکی تھیں-مثلا، 1929ء سے 1933ء تک امریکہ میں انڈسٹریل پروڈکشن 47 فیصد اور جی ڈی پی 30 فیصد کم، جبکہ غربت کی شرح 20 فیصد بڑھ گئی تھی- پھر 1939 سے 1945 تک جاری رہنے والی دوسری جنگ عظیم نے جلتی ہوئی آگ پر تیل چھژکنے کا کام کیا- جنگ کے بعد معاشی صورتِ حال پہلے سے زیادہ بگڑ گئی- اب جنگ سے تباہ حال ملکوں کے پاس اپنی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا واحد راستہ یہ تھا کہ وہ کسی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور ایک مشترکہ مالیاتی نظام تشکیل دیں-

دو سالہ کوشش کے نتیجے میں 1944 میں امریکہ میں 44 ممالک کے وفود کی ایک کانفرس ہوئی- اس کانفرس میں مستقبل کے لیے انتہائی اہم فیصلے ہوئے، ایک تو تمام ممالک نے مستقبل میں کسی بھی ٹریڈ وار کا حصہ نہ بننے پر اتفاق کہا اور دوسرا، تمام ملک اپنی کرنسی امریکی ڈالر (US Dollar Reserves) کے عوض پرنٹ کرنے پر رضامند ہوئے، جبکہ امریکہ کے لیے طے ہوا کہ وہ اپنی کرنسی ملک میں موجود سونے کے ذخائر (Gold Reserves) کے خلاف پرنٹ کرے گا- ماضی میں یہ ممالک بھی اپنی کرنسی گولڈ ریزروز کے خلاف ہی پرنٹ کرتے تھے-

اس کانفرنس کو، جو بریٹن ووڈز نیو ہیمشر (New Hamshire, America)میں ہوئی تھی بریٹن ووڈز کانفرس کہا جاتا ہے- اس کے بعد ایک نئے عالمی مالیتی نظام کی تشکیل تو ہو چکی تھی لیکن اسے ایفیکٹو بنانے کی ضرورت تھی- اسی غرض سے ایک معاہدے کے ذریعے دو نئے انٹرنیشنل مانیٹری (Moneary) اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا؛جن کا نام آئی-ایم-ایف اور ورلڈ بینک ہے(IMF & World Bank)-

یہ آئی-ایم-ایف کے قیام کا مختصر سا پس منظر ہے-جبکہ اس کے بڑے مقاصد یہ ہیں:
1۔ بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینا
2۔ عالمی سطح پر اکنامک کو آپریشن کو یقینی بنانا 3۔ تجارتی خسارے کے لیے قرضے دینا ہے-

کسی ملک کو آئ-ایم-ایف کے پاس جانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟
ایک ملک کی آمدنی جب اس کے اخراجات سے کم ہو تو اسے بیلنس آف پیمنٹ ڈیفیسٹ (balance of payment deficit)کہا جاتا ہے- آمدنی کم ہونے کے باعث حکومت کو اپنے ملک کا نظام چلانے کے لیے بیرونی قرضوں کی ضرورت پڑتی ہے- یہی وہ وقت ہوتا ہے جب مجبورا ایک ملک آئی-ایم-ایف(IMF) سے قرض حاصل کرتا ہے-

Ali Hamza Dar
About the Author: Ali Hamza Dar Read More Articles by Ali Hamza Dar: 4 Articles with 2185 views A science student, Social rights activist and writer .. View More