اب وقت آ گیا ہے ایک قوم بننے و قومی سوچ پیدا کرنیکا

باطل پر ایمان کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بت پرست ہیں یا کافر ہیں بلکہ باطل قوتوں کی پیروی، باطل وجود پر عمل انکار خدا ہے بلکہ منافقت ہے
مندرجہ ذیل برائیاں باطل کی پیروی کے مترادف ہیں:
جھوٹ، مکاری، ذخیرہ اندوزی، رشوت، سیاست، سفارش، خوشامد، ملاوٹ، تکبر، قتل و غارت، نفرت، منافع خوری، شہوت پرستی، اعمال قوم لوط،زنا، ہم جنس پرستی، فرقہ واریت، وقت اور ڈیوٹی کی چوری اور دیگر گناہ ................باطل کی پیروی ہی ہیں
انکا حل اللہ کے احکامات کی پیروی ہے اور اتحاد بین المسلمین میں ہے!اب وقت آ گیا ہے ایک قوم بننے کو اور قومی سوچ پیدا کرنیکا وقت آگیا ہے۔

ایک ہو مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر

اگر ہم آج باطل کی پیروی چھوڑ دیں تو اللہ رب آلعزت ضمانت دیتا ہے کہ میرے بندوں میں جو مجھ پر ایمان لائے میں ان کے لیے اس دنیا میں بھی کافی ہوں اور آخرت میں بھی کافی ہوں!

موجودہ مُلکی حالت میں جتنا ہوسکے استغفار پڑھیں اپنے مُلک کی سلامتی اور اس کی حفاظت کے لیے دعا کریں.

اے میرے پروردگار ہمارے پیارے پاکستان کی حفاظت فرما اور ہمیں اس کی سلامتی و بقا کی خاطر اپنی فروعی سوچوں سے نکلنے کا شعور عطا فرما
جس آزادی کو حاصل کرنے میں ہمارے بزرگوں نے اپنا سب کچھ لُٹا دیا تھا ہمیں توفیق دے کہ ہم اس آزادی کو اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کرسکیں

نہیں معلوم اگر آزادی سے بڑی کوئی نعمت ہے یہ آزادی جس ایک نام کی سلامتی میں مضمر ہے اس کا نام ہمارے لئے پاکستان ہے اس نام کا جھنڈا لہرائے رکھنا ہے اگر یہ لہراتا رہے گا تو میں آزاد رہوں گا ، ہم آزاد رہیں گے۔۔۔۔مقید ہوا زہریلی ہوتی ہے مقید ہوا میں سانس نہیں لی جا سکتا وہ نسلوں کو زہر آلود کر دیتی ہے.

اے اللہ ہمیں اپنوں کی نادانیوں اور غیروں کی سازشوں سے محفوظ فرما
اے اللہ ہماری جن خطاؤں کی وجہ سے تو ہم سے روٹھا ہوا ہے انہیں محض اپنی کرم سے معاف فرما
اے کریم مولٰی اپنے دین کی اور ہمارے اس اسلامی مُلک کی سربلندی کیلیے کوشش کرنے والوں کو کامیاب فرما اور ہمیں بھی ان میں شامل فرما
جو تیرے دین کے خلاف اور اس مُلک کے خلاف شازشیں کررہے ہیں انہیں ناکام فرما و نامراد کر اور ہمیں ان میں شامل نہ فرمانا. آمین

( اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ‘‘ )

انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ
About the Author: انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ Read More Articles by انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ: 187 Articles with 81837 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.