دنیاۓ فانی کی صعوبتیں

ہر میں اللہ پاک کا شکر ادا کریں تبہی دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اللہ پاک نے ہمیں بہترین زندگی سے نوازا ہے ۔اللہ پاک کی طرف سے دی گئی بے شمار نعمتوں کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔یہ دنیا آزمائشوں کا گھر ہے کبھی انسان خوش ہوتا ہے اور کبھی اُداس ۔کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دونوں حال میں ہی اللّٰہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں وہی لوگ اللّٰہ تعالی کے نزدیک تر ہوتے ہیں ۔ آزمائشیں بھی اللّٰہ کے نزدیک تر لوگوں پر ہی آیا کرتی ہیں صحابہ کرامؓ یہاں تک کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی کئی آزمائشوں کا سامنا کیا اور ہر آزمائش پر اللّٰہ تعالی کا بے شمار شکر ادا کیا اور خیر پائی ۔۔ہم نے دیکھا ہے کافر لوگ یا وہ لوگ جو اللّٰہ کی ہدایت سے دور ہیں بغیر کسی غم اور پریشانی کے عالیشان زندگی گزار رہے ہیں ۔اکثر ہم یہ سوچتے بھی ہیں کہ کہ ان کی زندگی کتنی آرام دہ ہے کوئی پریشانی ان کو نہیں آتی ۔اس کے پیچھے بھی ایک بہت بڑی وجہ ہے اللّٰہ تعالی کو ان کی کوئی فکر نہیں اللّٰہ تعالی نے اِن کے حصے کا رزق اور سکون ان کو اسی دُنیا میں ہی دے دیا ہے ۔آخرت میں اللّٰہ پاک ان سے کوئی بھی خیر و بھلائی والا معاملہ نہیں فرمائے گا ۔ہم اس آزمائشوں بھری دنیا میں اپنی زندگی خوبصورت طریقے سے گزار سکتے ہیں ایک اللّٰہ تعالی کی عبادت کر کے اور اُس کی دی گئی نعمتوں کا شُکر ادا کر کے اور دوسرا اللّٰہ کی مخلوق کے ساتھ خیر و بھلائی والا معاملہ کر کے ۔اگر ہم دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کریں گے اور اپنے دل کو صاف رکھیں گے ۔اور کسی کی طرف سے تکلیف پہنچائی جانے پر اس انسان کو معاف کر کے ہم یہ سبق دوسروں کو بھی دے سکتے ہیں کہ لڑائی جھگڑے سے نہ صرف دلوں میں نفرت پیدا ہوتی ہے بلکہ اللّٰہ کے نزدیک بھی ہم گنہگار ہوں گے کیونکہ اگر ہم کسی کو تکلیف پہنچائیں گے تو اللّٰہ بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا جب تک وہ انسان ہمیں معاف نہ کرے جس کا دل ہماری وجہ سے دُکھا ہو ۔اگر ہم اپنے اخلاق کو بہترین کر لیں اور اللّٰہ کی دی گئی ہر نعمت کا شکر ادا کرنا سیکھ جائیں تو ہم اس ازمائش بھری دنیا میں ایک بہترین زندگی گزارنے کے قابل ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے رب کریم کے بھی قریب ہونے کا موقع پا سکتے ہیں ۔

Nimra Fazal Rajput
About the Author: Nimra Fazal Rajput Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.