خراٹے مارتے سوتے رہو

پاکستان اسٹیج ڈراموں کے نامور اداکارسہیل احمد (عزیزی)کا شمار مُلک کے بہترین کامیڈین ایکٹرز میں ہوتا ہے ۔معین اختر(مرحوم)اور عمرشریف کے بعد اب سہیل احمد ہی ایک ایسے فنکار ہیں جنھوں نے اِصلاحی کامیڈی کو زندہ رکھا ہواہے، طنزومزاح کے زریعے،غفلت کی نیند میں خراٹے مارتی قوم کو بیدارکرنے کی ایک اچھی کاﺅش ہے۔چند روز قبل سہیل احمد کا ایک اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کا اتفاق ہوا،جس میں وہ تین بیٹوں کے باپ کا کردار نبھارہا ہوتاہے ۔ گاﺅں کا ایک پُرانا دوست اُس سے ملنے آتاہے۔دونوں ایک دوسرے سے ملکر بہت خوش ہوتے ہیں۔سہیل احمد کا دوست اُس سے اُسکے تینوں بیٹوں کے بارے میں پوچھتا ہے جن میں سے دو Disableاور ایک نہائیت ہی نِکما ہوتا تھا۔سہیل احمد بتاتا ہے کہ اُسکا بڑا بیٹا جو اندھا تھا اب وہ پاکستان ہلال کمیٹی کا ممبر ہے ، وہی چاند دیکھ کر بتاتاہے عید ہوگی یا نہیں ہوگی،اور دوسرا بیٹا جو لنگڑا تھا وہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں فاسٹ باولر ہے ،تیسرا اور سب سے چھوٹا بیٹا جسے چوری کرنے کی عادت تھی اب وہ تھانیدار بن چُکاہے ۔ سہیل احمد کا دوست اُس سے طنز یہ کہتاہے ، واہ کیا بات ہے، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگرتیرے ان بیٹوں جیسا ایک اور بیٹا ہوتا تو وہ یقینا پاکستان کا بڑا سیاستدان ہوتا ، یہ باتیں ِ یقینا نا قابلِ یقین ہیں صرف لوگوں کے مایوس چہروں پر مسکراہٹیں بیکھرنے کے لیئے ایسی مزاحیہ کہانیاں تحریر کی جاتی ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ فلموں یا پھر ڈراموں کی کہانیاں معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں، مصنف ہمیشہ وہی لکھتے ہیں جو اُنھیں معاشرے میں نظر آرہا ہوتا ہے ،لیکن ہر کسی کے لکھنے کا اپنا الگ ڈھنگ ہوتا ہے اس لیئے سہیل احمد کا یہ ڈرامہ بھی بے معنی نہیں ہے اُس نے طنز ومزاح میں معاشرے کی اُن چند بُرائیوں کوہمارے سامنے پیش کیا ہے جو پاکستان کے لیئے ناسور بنی ہوئی ہیں۔ اگر کسی اندھے کا ہلال کمیٹی کا ممبر ہونا ناممکن ہے تو پھر پا کستان میں دو عیدیں کروانے والے کیا ہوئے ؟اگر وہ آنکھوں سے نہیں تو عقل کے اندھے ضرور ہیں۔جس مُلک میں ،ایک خُدا،ایک رسولﷺ ،اور ایک قرآن ، کو ماننے والی قوم ایک ہی مُلک میں ایک ساتھ عید منانے پر متفق نہیں ہوسکتی، تو اُس قوم سے قومی مفاد کے لیئے یکجا ہونے کی اُمید کیسے کی جاسکتی ہے ،یہ ایک لمحہ ِفکرہے۔پاکستان کے علاوہ او ر دوسرے بھی اسلامی ممالک ہیں جیسکہ ، سعودی عرب، بحرین ، قطر ، کویت اور متحدہ عرب امارات وغیرہ،ان ممالک آج تک ایک عید کو دو الگ الگ دنوں میں نہیں پڑھا گیا ۔ پھر پاکستان میںہی ہر بار ایسا کیوں ہو رہا ۔ ہمیشہ وقت سے پہلے یا پھر وقت کے بعد جن فریبی مُلاﺅں کا چاند نطر آتا ہے،اصل میں وہ آنکھوں والے اندھے ہیں اور ساتھ میں اندھا کیا ہوا معصوم قوم کو۔اب بات تھوڑی کرکٹ کی ،کوئی بھی معذور شخص پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائیندگی نہیں کرسکتا صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ دوسرے کھیلوں کی بھی مثلاً ،ہاکی، فُٹ بال ، وغیرہ ، کیونکہ کے اس کے لیئے کسی بھی کھلاڑی کا ہر طرح سے مکمل طور پر فٹ ہونا بہت ضروری ہے ۔لیکن جن کھلاڑیوں کی سلیکشن میرٹ پر نہیں ہوتی ہے (یعنی سفارشی کھلاڑی) یا پھر عامر ، آصف اور سلمان بٹ جیسے وہ کھلاڑی جنکی وجہ سے سپورٹس کے ساتھ ساتھ ملک کی بھی رُسوا ئی ہوتی ہو ،ان جیسے کھلاڑیوں کا کسی بھی ٹیم میں ہونا ایسے ہی ہے جیسے کسی لنگڑے ، لولہے کھلاڑی کا کسی ٹیم کا حصہ ہونا ہے۔ پاکستا ن میں کرکٹ کے زوال کو دیکھتے ہوئے میرا پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیئے ایک مشورہ ہے کہ وہ کوئی ایسی مشین کی تخلیق کریں جسکے زریعے فٹنس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کا جذبہ حُب الوطنی اور ایمانداری بھی چیک کی جاسکے تاکہ صرف ایسے کھلاڑیوں کی سیلکشین ہو جو پرفارمنس کے ساتھ وطن سے بھی محبت رکھتے ہوں۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کی کوئی بھی ٹیم اگرایمان اور حُب الوطنی کے جذبے سے کھیلے تو وہ دنیا کے کسی بھی میدان میں ہار نہیں سکتی اور یہ ہماری Blind cricket team نے دو ، دو بار International cricket worldcup جیت کر ثابت کر دیا ہے۔اب آخر میں بات ہماری پاکستان پولیس کی،میرا ایک نہائیت ہی قریبی جاننے والا اتقاقاً پولیس میں تھانیدار بھرتی ہو گیا ۔اُسکا تقریباً 16 یا 18سال کی عمر کا ایک واقع یادہے اور یہ بالکُل حقیت ہے کو ئی فرضی کہانی نہیں۔ہم ایک ہی محلے میں رہتے تھے اور اُسی محلے میں ہمارے ایک اور دوست کی کریانہ کی دُکان ہوا کرتی تھی،ہم اکثر رات کے کھانے کے بعد سب دوست اُس دُکان پر گَپ شَپ مارنے کے لیئے اکٹھے ہوا کرتے تھے،ایک رات ہمار ے اس بھائی صاحب نے اُسی دُکان سے ایک انڈہ چُرا کر اپنی قمیض کی سامنے والی جیب میںرکھ لیا،سخت سردیوں کا موسم تھا سویٹر اور کمبل اُس نے اوڑھا ہوا تھا اس لیئے اُسکی اس حرکت کا کسی کو پتہ نہ چل سکا،پھر ہوا یہ کہ مذاق ،مستی کرتے ہوئے وہ دُکان کے کاﺅنٹر سے جا ٹکرایا اور قمیض کی سامنے والی جیب میں رکھا ہو انڈہ ٹوٹ گیا اور اُس کی چوری کا بھا نڈا بھی پھوٹ گیا، سبھی دوستوں کو اُسکی اس cheapحرکت کا پتہ چل گیا جسکی اُسے خود بھی بڑی شرمند گی اُٹھانا پڑی،یہ ایک معمولی سی بات ضرور ہے لیکن ا یسی حر کتو ں سے ہی انسان کی فطرت کا پتہ چلتا ہے۔

آجکل وہ انڈہ چور بھائی صاحب ، پاکستان کے ایک تھانے میں نِکے تھانیدار صاحب ہیں، یہ ایک کڑوا سچ ہے کہ Nature can't be change اب ایسے تھانیداروں سے کیسی توقع کی جاسکتی ہے وہ شاید بتانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آئے دن ان نِکے تھانیداروں کی کارنامے ہمارے سامنے آتے رہتے ہیں۔ اگر ہم اپنے اردگر کے ماحول پر نظر ڈالیں تو ہمیں ہر گلی اور ہر موڑ پر جرم ہوتے نظرآئیں گئے،کہیں کوئی دودھ میں پانی مِلا رہا ہے،کوئی ماپ تول میں بے ایمانی کر رہا ہے،کوئی سکول جاتی لڑکیوں کو چھیڑ رہا ہے،کوئی شیطان صفت انسان حوا کی بیٹی کی عزت کو تار تار کر رہا ہے،کوئی ناجا ئز طریقوں سے بجلی چوری کررہا ہے ،یہ سب کچھ ہماری آنکھوں کے سامنے ہورہا ہوتا ہے، لیکن ہم اَن د یکھی کر کے گُزر جاتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ رشوت لینے والا اور دینا والا دونوں جہنمی ہیں اسکے باوجود ہم خود رشوت دیتے ہیں لیکن جہنمی سمجھتے ہیں صر ف لینے والے کو ،ہم جانتے ہیں کہ ظُلم کرنا اگر گُناہ ہے تو ظُلم سہنا اُس سے بھی بڑا گُناہ ہے لیکن ہم ظالم کے آگئے جُھک جاتے ہیںاورکمزور کے آگئے سینہ تان کے کھڑے ہوجاتے ہیں۔آخر کب تک ہم یہ جھوٹ اور فریب کی زندگی جیتے رہیں گئے ؟ قائد اعظم نے فرمایا تھا ۔پاکستان ایک غیرت مند اور زندہ قوم ہے۔اگرآج ہم اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھتے ہیں تو ہمیں سِوائے شرمندگی کے کچھ نظر نہیں آئیگا ،کیونکہ جو قومیں زندہ ہوتی ہیں اُن ممالک میں ےہ سب کچھ نہیں ہوتا آج جو پاکستان میں ہورہا ہے ۔ایک عام آدمی سے لیکر ملک کے صدر تک ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے پاکستان کو کھا رہا ہے اگراسے روکا نہ گیا تو ، خدا نہ کرے ، کہ پاکستان کا وجود ہی ختم نہ ہو جائے ۔

تمام مُحبِ وطن پاکستانیوں سے یہ التجاءہے کہ خُد ا کے لیئے بیدار ہو جاﺅ غفلت کی نیند سے اور نکل آﺅ سڑکوں پر ہاتھوں میں اُٹھائے سبز ہلالی پرچم،1947کی طرح پھر سے آزاد کروانے پاکستان کو ،لُٹیروں سے، غاصبوں سے، راشیوں سے ، مُنافقوں سے، بھتہ خوروں سے ، کرپٹ سیاستدانوں سے ، فریبی مُلاﺅں سے اور بے ایمان کھلاڑیوں سے ، اور اگر تماشائی بن کر صرف تماشہ ہی دیکھنا ہے تواپنے آپ کو ایک سچا پاکستانی اور زندہ قوم کہلوانا چھوڑدو اور کسی کونے میں پڑے خراٹے مارتے سوتے رہو،،،

(انشااﷲپیارے پاکستان کا اﷲحافظ ہے)
Kifayat Hussain
About the Author: Kifayat Hussain Read More Articles by Kifayat Hussain: 22 Articles with 19377 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.