آفتیں دور ہونے کا نہایت آسان ورد

مولائے کائنات حضرت سیدنا علی المرتضٰی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ، سلطان مکہ مکرمہ، تاجدار مدینہ منورہ، مکین گنبد خضراء صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ “اے علی ! (کرم اللہ وجہہ الکریم) میں تمہیں ایسے کلمات نہ بتا دوں جنہیں تم مُصیبت کے وقت پڑھ لو۔“ عرض کیا، “ضرور ارشاد فرمائیے ! آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم پر میری جان قربان ! تمام اچھائیاں میں نے آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ہی سے سیکھیں ہیں۔“ ارشاد فرمایا :۔ “جب تم کسی مشکل میں پھنس جاؤ تو اس طرح پڑھو :۔

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ وَلاَ حَولَ وَ لاَ قُوَّۃَ اِلاَ بِاللہِ العَلّیِ العَظِیمِ

پس اللہ عزوجل اس کی برکت سے جن بلاؤں کو چاہے گا دُور فرما دے گا۔“
:: عمل الیوم والیلۃ لابن سنی صفحہ 120
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1283594 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.