تم ہو پاکستان!

ہر مرتبہ کی طرح یہ یوم آزادی بھی گزر گیا پاکستان چھیاسٹھویں برس میں داخل ہو گیا۔آج سے پینسٹھ برس پہلے ہمارا ملک آزاد ہو ا تھااس آزادی کی خوشی میں ہم 14اگست کو یوم آزادی یعنی آزاد ی کا دن مناتے ہیں۔زندہ قومیں کبھی بھی اپنی آزادی کی قدر و قیمت اور آزادی کا مقصد نہیں بھلاتیں،جو قومیں اپنا ماضی بھلا بیٹھتی ہیں ان کے زوال پذیر ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔لیکن !کیا ہم بھول چکے ہیں کہ ہمیں آزادی کیسے نصیب ہوئی تھی؟شایدہم بھول ہی چکے ہیں۔گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی اسی جوش و خروش کے ساتھ آزادی کا دن منایاخاص کر نوجون نسل نے کمال کر دکھایا موٹر سایئکلوں سے سلنسر نکال کر،ہارن بجا کر،ون ویلنگ اور طرح طرح کی بد تمیزیاں واہ! کیا خوب یاد کیا اپنی آ زادی کے دن کو۔ آزادی کے دن کو ایسا منایا کہ کئی خاندانوں کو گھروں میں قید ہونا پڑا۔لاہور کی شاہرائوں پر بد تمیزی کا ایسا طوفان برپا تھا کہ شرم کو بھی .. شرم آجائے لیکن کیا کریں آخر بھائی اتنی آزادی تو ہونی چاہئے کہ راہ چلتی خواتین کو چھیڑا جائے،باجے بجا کر،گاڑیوں میں لائوڈ سپیکر پر ہندوستانی گانے لگا کر لوگوں کو تنگ کیا جائے۔کاش!کہ نوجوان اس آزادی کا ادراک کر پاتے وہ آزادی جو سینکڑوں مائوں نے اپنے جگر کے ٹکڑو ں کو قربان کر کے،وہ آزادی جو سینکڑوںبہنوں نے اپنی عزتیں قربان کر کے حاصل کی تھی۔اپنے وطن کو ہمہ وقت کوسنے اور طعنے دینے میں وقت گزارنے والوں نے کبھی سوچا کہ ہم نیاپنے وطن کے لئے کیا کارنامہ سر انجام دیا سوائے اس بد تمیزی کے ..تم کیا جانو آزادی کی قیمت؟..وہ پاکستان جو کتنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا آج ہم اس وطن کے لئے کیا کر رہے ہیں؟ْْ؟کبھی اپنے اعمال پر نظر ڈالی ہم نے۔ کبھی اپنا چہرہ حقیقت کے آئینے میں دیکھا ہے تو پھر کس منہ سے مایوسی کی باتیں کرتے ہیں یہ وقت اپنے آپ کو خود احتسابی کے عمل سے گزارنے کا ہے۔پاکستان کا فخر وہ نانبائی ہے جو سارا دن تنور میں کام کرتا ہے اور رات کو دل لگا کر پڑھتا تھا۔پاکستان کی شان خرادیے مزدور کی وہ لڑکی ہے جو پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے باپ کا ہاتھ بھی بٹاتی تھی۔پاکستان کی پہچان وہ کچڑا چننے والا لڑکا ہے جو دن بھر گلیوں محلوں میں کوڑا چنتا ہے پھر بھی ٹاپ کرتا ہے ۔پاکستان کا مستقبل کم عمر ترین آئی ٹی انجئینرہے جو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرتا ہے۔ُپاکستان کا حقیقی فخر وہ تمام لوگ جو کسی نہ کسی طرح دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔بلاشبہ تم ہو پاکستان !! میرا پیارا وطن ہمیشہ سلامت رہے ﴿آمین﴾
مرے وطن میں اجالے ہوں ہر طرف عباس
علم بلند رہے اس کی آن بان رہے
مرا وجود مری زندگی رہے نہ رہے
وطن کا نام رہے اس کی اونچی شان رہے
Farrukh Shahbaz Warraich
About the Author: Farrukh Shahbaz Warraich Read More Articles by Farrukh Shahbaz Warraich: 119 Articles with 115650 views


فرخ شہباز

پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجوایٹ ہیں۔انٹرنیشنل افئیرز میں مختلف کورسز کر رکھے ہیں۔رائل میڈیا گروپ ،دن میڈیا گروپ اور مختلف ہ
.. View More