طالبان! انسان؟ مسلمان؟

آج پوری دنیا میں طالبان کا نام لے کر مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کیا جا رہا ہے۔ یہ طالبان کون ہیں کیا وہ انسان ہیں اگر انسان تو کیا مسلمان ہیں دونوں سوالوں کا جواب نہیں میں ہو سکتا ہے لیکن اگر ایک کا جواب میں ہاں میں ہو کہ طالبان انسان ہی ہیں لیکن دوسرے سوال کا جواب نہ میں ہی درست بلکہ ١٠٠فیصد درست ہوگا۔ کیونکہ
١۔ طالبان اپنی جان خود لیتے ہیں یعنی خود کشی کرتے ہیں جبکہ اسلام میں خود کشی حرام ہے۔

٢۔ طالبان معصوم لوگوں کی جان لیتے ہیں اور بچوں، بوڑھوں اور عورتوں سب کو بے قصور قتل کر رہے ہیں جبکہ اسلام میں معصوم لوگوں، بچوں، اور عورتوں کا قتل کرنا منع ہے یہاں تک کہ جنگ کے دوران بھی ان کو مارنے سے منع کیا گیا ہے۔

٣۔ طالبان مساجد، علمائے کرام اور پیروں ، مر شدوں کے درباروں اور روضوں مبارک پر دھماکے کرتے ہیں۔ جب کہ اسلام برائی کے اڈوں کو ختم کرنے کا حکم دیتا ہے مگر دھماکوں سے پھر بھی نہیں دعوت، تبلیغ سے اور اپنے کردار اور اعمال کی طاقت سے برائی روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

٤۔ کیا کسی طالبان نے کوئی قحبہ خانہ، شراب خانہ ، جوا کا اڈا بند کرنے کی دھمکی دی ہے جب کہ اسلام میں ان پر سختی سے منع ہے اور اس سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم دیا گیا ہے۔

٥۔ طالباں لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں اور ان کی درس گاہیں بم دھماکوں سے اڑا دیتے ہیں جب کہ اسلام میں مرد کے ساتھ ساتھ عورتوں کے لیئے بھی علم حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

٦۔ طالبان اپنے ہی مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کر رہے ہیں اور اسلام میں مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

٧۔ طالبان اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی بجائے غیر مسلموں کے جال میں پھنس کر اسلام کی تعلیمات کو نہ صرف خود نظر انداز کر رہے ہیں بلکہ پوری دنیا میں مذہب اسلام کا امیج اور رتبہ خراب کر رہے ہیں -

٨۔ طالبان اپنے مذہب اسلام اور ملک و قوم کے مفاد میں نہیں بلکہ اسلام اور ملک وقوم کے مفادات کے منافی کام کر رہے ہیں اور ان کو ناقبل تلافی نقصان پہنچا کر غیر مسلموں اور اسلام دشمن قوتوں کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں اور ان کے مذموم مقاصد اور ارادوں کی تکمیل میں ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے کہ کیا یہ سب درست ہے یا غلط ۔ میں اپنی سوچ کے مطابق درست سمجھتا ہوں باقی حقیقیت اللہ بہتر جانتا ہے اگر میری سوچ غلط ہو تو اللہ سے معافی کا طلب گار ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ مجھ سمیت ہر مسلمان کی سوچ اور فکر درست اور صحیح معنوں میں اسلامی بنا دے ۔ آمین ثمہ آمین
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 157395 views I live in Piplan District Miawnali... View More