نیک صحبت کے ثمرات

مولانا جلال الدین رومی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک کانٹا روتے ہوئے اللہ پاک سے کہہ رہا تھا کہ میں نے صلحاءکی زبان سے سنا ہے کہ آپ کا نام ستار العیوب ہے یعنی عیبوں کو چھپانے والا لیکن آپ نے مجھے تو کانٹا بنایا ہے میرا عیب کون چھپائے گا؟ مولانا رومی فرماتے ہیں کہ اس کی زبان حال کی دعا پر اللہ تعالیٰ نے اس کے اوپر پھول کی پنکھڑی پیدا کردی تاکہ وہ پھول کے دامن میں اپنا منہ چھپالے۔ بتائیے گلاب کے پھول کے نیچے کانٹے ہوتے ہیں یا نہیں؟ مگر باغبان ان کانٹوں کو باغ سے نہیں نکالتا‘ باغ سے صرف وہ کانٹے نکالے جاتے ہیں جو خالص کانٹے ہوں جنہوں نے کسی پھول کے دامن میں پناہ نہیں لی‘ اسی طرح جو اللہ والوں سے نہیں جڑتے ان کیلئے تو خطرہ ہے لیکن جو گنہگار اللہ والوں کے دامن سے جڑ جاتے ہیں ان کی برکت سے ایک دن وہ بھی اللہ والے بن جائیں گے دنیا کے کانٹے تو پھولوں کے دامن میں کانٹے ہی رہتے ہیں لیکن اللہ والے ایسے پھول ہیں کہ ان کی صحبت میں رہنے والے کانٹے بھی پھول بن جاتے ہیں۔
abdul razzaq wahidi
About the Author: abdul razzaq wahidi Read More Articles by abdul razzaq wahidi: 52 Articles with 82255 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.