نشیب و فراز

نشیب وفراز پستی و بلندی عروج و زوال جب سے دنیا قائم یہ سلسلہ بھی دا‏ئم ہے جس طرح زمین و آسمان دن اور رات اداسی و مسرّت بارش اور دھوپ بہار اور خزاں سب کا وجود یکے بعد دیگرے آگے پیچھے ساتھ ساتھ چلتے ہیں اسی طرح نشیب و فراز کا یہ سلسلہ بھی جاری ہے

مشہور کہاوت ہے کبھی کے دن اور کبھی کی راتیں اسی طرح کبھی نشیب کبھی فراز یہی ہے دستور حیات انسان کو زندگی میں کبھی پستی کا سامنا ریتا ہے تو کبھی بلندی کا انسان کو کبھی خوشی میسر ہے تو کبھی غم ملتے ہیں جو آج پستی کا شکار ہے وہ کبھی بلندی پر بھی اپنا مسکن پاتا ہے زوال پذیر ہے تو عروج کی منزل بھی انسان کا نصیب ہے

لیکن کسی بھی حالت میں انسان کے پیش نظر ہمیشہ یہ حقیقت رہنی چاہئے کہ نشیب و فراز کی یہ حالت و کیفیت مستقل انسان کے ساتھ نہیں رہتی

جس طرح زندگی میں دن کے بعد رات اور رات کے بعد پھر ایک نیا دن طلوع ہوتا ہے بالکل اسی طرح زوال کے بعد عروج ہے اور عروج کے بعد زوال بھی ہے عروج کو انتہائی پلندی پر پہنچ کر ایک نہ ایک دن پھر سے روبہ زوال ہونا پڑتا ہے نشیب سے فراز اور فراز سے پھر نشیب کی طرف لوٹ کر آنا پڑتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اس خیال کے پیش نظر نشیب سے فراز کی منزل پانے کی تگ ودو اور جستجو ہی ترک کردی جائے کیونکہ یہ بات بہت حد تک مقدر کے ساتھ ساتھ انسان کے اپنے اختیار میں بھی ہے کہ وہ خود کو کس طرح نشیب سے اٹھا کر فراز کی جانب گامزن کرتا ہے اور اپنے فراز کو کب تک اور کیسے تادیر بحال رکھ سکتا ہے

اگرچہ عروج و زوال کا یہ سلسلہ مسلسل ہے مگر چاہنے سے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے انسان چاہے تو اپنے عروج کو ہمیشہ کے لئے لازوال کر سکتا ہے کیونکہ قدرت نے اشرف المخلوقات یعنی انسان میں وہ صفات رکھی ہیں کہ جو انسان کے لئے ناممکن کو بھی ممکن بنا سکتی ہیں بشرطیکہ انسان اپنے اس شرف کو قائم رکھے جو اسے قدرت کی طرف سے عطا کیا گیا ہے اپنے خالق پر کامل ایمان، مضبوط قوت ارادی، جہد مسلسل، محنت شاقہ جیسی صفات میں مستقل تسلسل سے عمل پیرا ہو کر انسان رضائے الہی سے وہ عروج پاتا ہے کہ جسے کبھی زوال نہیں آسکتا، ایسا فراز پاتا ہے جو انسان کو نشیب سے بچا لیتا ہے

اپنے خالق کی طرف سے عطا کردہ شرف انسانیت کو ہمیشہ قائم رکھنے کی پیہم سعی کرتے رہیں انشاء اللہ العزیز آپ کو وہ عروج حاصل ہوگا جسے کبھی زوال نہ آئے گا اور جو آپ کو ہر قسم کے نشیب سے فراز تک لے جائے گا
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 461947 views Pakistani Muslim
.. View More