اکبر اور بیربل ... میں سے 99 آدمی اندھے ہوتے ہیں

اکبر بادشاہ کا ایک وزیر تھا بیر بل ۔ ایک دن اس نے بادشاہ سے کہا دنیا میں 100 میں سے 99 آدمی اندھے ہوتے ہیں ۔ بادشاہ کو اس کی بات پر حیرت بھی ہوئی اور غصہ بھی آیا اورحکم دیا کہ اپنی اس بات کو ثابت کرو ورنہ سزا کے لیے تیار ہوجاؤ ۔ بیر بل نے کہا حضور حکم کی تعمیل ہوگی ۔ اگلے روز بیر بل شاہراہ عام پر بیٹھ کر چار پائی بننے لگا اور ایک آدمی ساتھ بٹھا لیا جس کو حکم تھا کہ ایک فہرست اندھوں کی تیار کرنی ہے اور ایک دیکھنے والوں کی ۔

ایک آدمی آیا اس نے کہا بیر بل کیا کر رہے ہو ۔ بیر بل نے اسے جواب دینے سے پہلے اپنے معاون کو کہا اس کا نام اندھوں میں لکھ دو ۔پھر اسے جواب دیا چارپائی بن رہا ہوں ۔یوں لوگ آتے گئے پوچھتے گئے بیر بل کیا کر رہے ہو اور اندھوں میں اپنا نام لکھواتے گئے ۔۔ اتنے میں شاہی قافلہ گذرا تو بادشاہ نے پوچھا بیربل کیا کر رہے ہو ۔ بیر بل کے معاون نے بادشاہ کا نام بھی اندھوں میں لکھ دیا ۔ اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے پو چھا خیریت ہے بیربل چار پائی کیوں بن رہے ہو ۔بیر بل نے معا ون سے کہا اس کا نام دیکھنے والوں میں لکھو اور پھر باد شاہ کی طرف متوجہ ہوکر کہا ۔عالی جناب فہرست دیکھ لیجیے جس میں آپ کا نام بھی شامل ہے کہ سب لوگ یہ دیکھ رہے تھے کہ میں چار پائی بن رہا ہوں لیکن انہیں اپنی بصارت پر یقین نہیں تھا گویا اندھے تھے اس لیے مجھ سے پوچھتے تھے کیا کر رہے ہو ۔صرف ایک شخص آیا جسے اپنی بصارت پر یقین تھا اس نے مجھ سے تصدیق نہیں چاہی بلکہ چار پائی بننے کی وجہ پوچھی-

Najamuddin Ghanghro
About the Author: Najamuddin Ghanghro Read More Articles by Najamuddin Ghanghro: 583 Articles with 704423 views I m now Alhamdulillah retired from Govt. Service after serving about 39 ys. Passing ,Alhamdulillah a tense less life. MAY ALLAH CONTINUE IT.AAMEEN

.. View More