پھٹی ہوئی ایڑیوں سے نجات

سردیوں کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی جلد خشک ہونا اور پھٹنا شروع ہوجاتی ہے ۔ عام طور پر لوگ چہرے اور ہاتھوں کونمی پہنچانے کا اہتمام تو کرلیتے ہیں لیکن پیروں کو فراموش کر بیٹھتے ہیں جب کہ پیر‘ بالخصوص ایڑیاں ‘خصوصی توجہ مانگتی ہیں۔ موسم سرما میں ایڑیوں کے پھٹنے کی شکایت عام ہے جو دیکھنے میں تو بدنما لگتی ہی ہیں لیکن جب ان میں سے خون رسنے لگتا ہے تو سخت تکلیف کا باعث بھی بنتا ہے۔

آئیے ہم آپ کو یہ بتاتے ہیں کہ گھر میں موجود اشیاءکے ذریعے اپنی پھٹی ہوئی ایڑیوں کو کس طرح سے خوبصورت بنایا جاسکتا ہے ۔

٭4چمچے گلیسرین میں ایک لیموں کا رس اور 2 چٹکی پسی ہوئی پھٹکری ملا ئیں ۔ اسے 15منٹ کے لئے دن میں کم از کم 2مرتبہ ایڑیوں پر لگائیں اور پھر پیر دھولیں۔

٭رات کے وقت صابن کے ٹکڑے میں گلیسرین ملاکر پھٹی ہوئی جلد میں بھر دیںاور سو ُتی جرابیں پہن کر سو جائیں۔صبح اُٹھ کر پیر دھو لیں۔ایک ہفتے مسلسل اس عمل کو دہرانے سے پھٹی ہوئی ایڑیاں ملائم ہو جائیں گی۔

٭ موم اور چربی برابر مقدار میں آگ میں پگھلانے کے بعد ٹھنڈی ہونے سے پہلے ایڑیوں پر لگا کر جرابیں پہن لیں۔ صبح اس لیپ کو اُتار لیں۔ عمل دہرانے کے چند دنوں میں پھٹی ایڑیاں بالکل ٹھیک ہو جائیں گی!!!
٭ زیتون کے تیل اور نمک کو نیم گرم پانی میں ملا کر تقریباً 20منٹ کے لئے پیر اس پانی میں رکھیں۔ پھر اچھی طرح سے صاف کر لیں۔ پیر ملائم اور ایڑیاں نرم ہوجائیں گی۔

٭½پیالی ناریل کا تیل ‘ایک چائے کا چمچہ گلیسرین اور 2کھانے کے چمچے عرق گلاب ایک بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔ اس آمیزے کو سونے سے قبل پیروں پر لگائیں اور جرابیں پہن لیں‘ صبح اُٹھ کر پیر دھولیں۔

٭ایک چائے کا چمچہ لیموں کے پسے ہوئے چھلکوں میںایک چائے کا چمچہ گلیسرین اورایک چائے کا چمچہ عرق گلاب ملائیں۔ اس آمیزے کو پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگاکر سوجائیں اور صبح اُٹھ کر پیر دھولیں۔

٭اگر ایڑیاں بہت زیادہ پھٹی ہوئی ہوں اور ان میں سے خون نکلتا ہو تو تازہ ناریل اور کیلے کو بلینڈ کرکے گاڑھا سا آمیزہ بنالیں۔ اس آمیزے کو باقاعدگی سے ایڑیوں پر لگائیں ۔ ناریل میں شامل قدرتی تیل‘ معدنیات اور وٹامنز پیروں کی خشک جلد کو غذائیت فراہم کرکے ایڑیوں کو پھٹنے سے روکتے ہیں۔ اس نسخے میں کیلے کے بجائے پکے ہوئے پپیتے کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

٭ 2شلجم چھلکے سمیت کاٹ کر کسی بڑے برتن میں اُبال لیں۔ جب شلجم گل جائیں تو اس میں ایک چائے کا چمچہ نمک اور ایک کھانے کا چمچہ سرسوں کا تیل ملائیں ۔ پانی کو کسی بالٹی میں ڈالیں اور اس میں پیرڈال کر بیٹھ جائیں۔ جب پانی ٹھنڈا ہونے لگے تو پیر نکالیں اور صاف پانی سے دھولیں۔ چند دنوں تک یہ عمل جاری رکھنے سے ایڑیاں نرم و ملائم ہوجاتی ہیں۔a

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 198 Articles with 290733 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.