قہوہ ‘دنیا کا سب سے قدیم مشروب

کیا آپ جانتے ہیں کہ چین میں کچھ قہوہ خانے ایسے بھی ہیں جہاں کے بیرے انتہائی دلچسپ انداز میں قہوہ پیالے میں انڈیلتے ہیں؟ اس انوکھے طریقہ کار میں بیرے اپنے دونوں بازﺅں کو کمر کے پیچھے لے جاتے ہیں اور کیتلی کو اس انداز میں انڈیلتے ہیں کہ اس کی لمبی ٹونٹی میں سے قہوہ کئی گز کے فاصلے پر رکھے ہوئے پیالے میں سیدھا جاکرگرتا ہے۔ چائے ڈالنے کا یہ منفرد انداز کوئی کرتب نہیں بلکہ قدیم چینی روایت کا ایک حصہ ہے۔

قہوہ ‘جسے مختلف جڑی بوٹیوں اور چائے کی پتیوں کی مدد سے بنایا جاتا ہے ‘کو دنیا کا سب سے قدیم مشروب تصور کیا جاتا ہے کیوں کہ تحقیق بتاتی ہے کہ قہوہ لگ بھگ5ہزار سال سے استعمال کیا جارہا ہے۔

موسم خواہ گرم ہو یا سرد قہوے کو دنیا بھر میں پینے کے لئے سب سے مثالی مشروب تسلیم کیا جاتا ہے بالخصوص سردی کے موسم میں قہوہ پینے کا لُطف ہی کچھ اور ہے ۔یوں تو شاداب جلد اور طبیعت کی تروتازگی کے حوالے سے قہوے کا کوئی جواب ہے ہی نہیں لیکن جدید تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ قہوے میں بڑی مقدار میں ایسے قدرتی اجزاءشامل کئے جاتے ہیں جو جسم کی چربی پگھلانے اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ قہوے کے فوائد کا سلسلہ یہیں تک محدود نہیں ہے بلکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بلند فشار خون کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اس میں موجود غیر تکسیدی اجزاءجسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بناکر مختلف طرح کے انفیکشنزسے بچاﺅ میں بھی مدد دیتے ہیں۔
ایک اور جدید تحقیق یہ انکشاف کرتی ہے کہ قہوے کا استعمال ذیا بیطس کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق قہوے میں پائے جانے والے اجزاءخون کے خلیات پر انسولین کی طرح سے اثرانداز ہوتے ہیں اور خون میں چینی کی مقدار کو قابو میں رکھنے میں انسولین کا کردار ادا کرتے ہیں۔

کوئین لینڈ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کی تحقیق کے مطابق سبز قہوہ خواتین کو بچہ دانی کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔تحقیق کے مطابق دن میں 3سے4پیالی قہوہ پینے والی خواتین میں بچہ دانی کے سرطان کے خطرات 30فیصد تک کم ہوتے دیکھے گئے ہیں۔

چلتے چلتے آپ کو قہوہ بنانے کی ایک ترکیب بتاتے ہیں جو وزن کم کرنے کے حوالے سے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ پودینے کی 4ڈنڈیاں پتیوں سمیت‘ سونف ایک کھانے کا چمچہ ‘ پسی ہوئی دارچینی ½چائے کا چمچہ اور ایک لیموں کا رس 2پیالی پانی میں اُبال لیں۔ جب پانی ایک پیالی رہ جائے تو اس میں 2پیالی مزید پانی ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں اور ایک پیالی صبح اور ایک پیالی رات میں سونے سے پہلے پی لیں۔کچھ عرصے کے مستقل استعمال سے آپ وزن میں واضح کمی محسوس کریں گے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 198 Articles with 291117 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.