موٹر وئے پولیس محفوظ سفر میں مددگار

پاکستان کے تمام قومی اداروں میں جس ادارے کی ساکھ پوری قوم میں سب سے اچھی ہے وہ پاکستان موٹر وئے پولیس ہے موٹر وے کی تعمیر کے بعد موٹر وے پولیس کا ادارہ بنایا گیا جس کی تنخوا ہ ہیں ومراعات عام پولیس سے کہیں بہتر تھیں۔اس حوالے سے موٹر وئے پولیس میں انتہائی پڑھے لکھے اور قابل افراد کو بھرتی کیا گیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک فرینڈلی پولیس متعارف کروائی گئی جس نے بہت کم عرصے میں اپنا خوبصورت امیج بنایا اور یہ ثابت کر دیا کہ اگر لگن سچی ہو تو موٹر وئے پولیس کیا ہر محکمہ عوام کا پسندیدہ ترین ہو سکتا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ ان کی عوام دوستی ہے جو قومی سڑکوں پر سفر کرنے والے افراد کو یہ محسوس ہی نہیں ہونے دیتا کہ وہ گھر سے دور سفر کر رہے ہیں اس موٹر وئے پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی دن رات کی محنت کے بعد اور خاص طور پر موٹر وے بننے کے بعد اس پر حادثات کوبڑی حد تک کنٹرول کیا موٹر وے پولیس فورس کی اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے یہ ایک مثالی ادارہ ہے۔ پشاور تک موٹر وے کی توسیع اور لاہور فیصل آباد موٹروے بننے کے بعد وفاقی حکومت نے جی ٹی روڈ اور نیشنل ہائی وے اور مری ایکسپریس وئے کو بھی موٹروے پولیس کے حوالے کردیاجو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ موٹر وئے پولیس دوسری روایتی فورس کے مقابلے میں زیادہ باعتماد ہے۔ اس ادارے کی کارکردگی عام طور پر بہت عمدہ ہے جس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ اس سے منسلک افسروں اور اہلکاروں کے بارے میں بدعنوانی یا رشوت خوری کے واقعات تقریبا صفر فیصد ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس محکمہ میں اہلکاروں کے خلاف شکایت پر سخت کارروائی اور احتساب کا اعلیٰ نظام موجود ہے جس کی وجہ سے مجموعی طور پر صورت حال بہت عمدہ ہے تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے کیونکہ وقفے وقفے سے ہم سنتے رہتے ہیں کہ موٹر وئے پر کئی بڑے اور جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں جن کو روکنا ممکن ہو سکتا ہے جس میں سب سے بڑئے حادثے میں فیصل آباد کے سکول کے طلباء کی تفریحی دورے پر گئی بس کا حادثہ پیش آیا تھا اور بہت سے معصوم طالب علم حادثے کا شکار ہو گئے تھے اس وقت یہ بات سامنے آئی تھی کہ موٹر وے پولیس کے اہلکاروں نے اس بس کو فٹ نس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باوجود موٹروے پر سفر کی اجازت دی اور وہ بس حادثے کا شکار ہو گئی ان حادثات کی روک تھام کے لئے موٹر وئے پولیس اور زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے موٹر وئے پر سفر کے دوران کلر کہار کے نزدیکی پہاڑیاں موٹر وئے پر سب سے خطرناک ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے جہاں آئے دن حادثات ہوتے ہیں جن میں کئی لوگ اپنی جانوں کو گنوا دیتے ہیں کھبی کوئی گاڑی اپنے پرانے ٹائیروں کی وجہ سے کھبی اور کوئی اپنی ناقص فٹنس کی وجہ سے اور کھبی کوئی اوور لوڈنگ کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوتی رہتی ہیں ان حادثات کو روکنے کے لئے موٹر وئے پولیس کو اپنے اقدامات کو اور زیادہ سخت ترین کرنے کی ضرورت ہے نیشنل ہائی وے اور موٹروے پر سفر کرنے والی تمام کمرشل و نجی گاڑیوں کے بارے میں ایک سخت پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں صوبائی حکومتوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہرگاڑی کی مکمل چیکنگ کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے اس کی مقررہ مدت کے اندر تجدید ہواور تجدید کرنے سے قبل دوبارہ اس گاڑی کی فٹنس چیک کی جائے اس کے بعد نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کی ذمہ داری شروع ہوتی ہے کہ وہ کسی گاڑی کو جس کے پاس فٹ نس سرٹیفکیٹ نہ ہو قومی شاہراہ اور موٹروے پر سفر کی اجازت نہ دے اسی طرح نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پر تمام گاڑیاں ٹریفک قوانین کی پابندی کریں قانون شکنی کرنے والوں کو ہر گز نہ بخشیں ،جہاں زیادہ اوور سپیڈ کا امکان زیادہ ہو وہاں پر سپیڈ چیکنگ کیمرے لگائے جائیں موٹروے پولیس ٹریفک قواعد پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے تا کہ حادثات کم سے کم ہوں اس کے لئے ضروری ہے کہ موٹر وئے پولیس قومی شہرات پر حادثات کو زیرو پرسنٹ پر لانے کی کوشش کرئے اگرچہ یہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن ہر گز نہیں ہے۔محکمہ کے نئے سربراہ ذوالفقار چیمہ کے آئی جی موٹر وے بننے کے بعد مزید بہتری نظر آ رہی ہے وہ اپنی استطاعت کے مطابق بہت عمدہ کام کر رہے ہیں جسے جاری رکھا جانا چاہیے-

ضرورت اس امر کی ہے کہ موٹر وئے کی تاریخ کے بڑے حادثات کی باریک بینی سے تحقیقات کروائی جائیں اور ان وجوہات کا پتہ چلایا جائے جن کی وجہ سے یہ حادثات ہوتے ہیں اس معاملہ میں جہاں غلطیاں ہوئی ہیں ان کی نشاندہی کر کے ذمہ داران کو سزا بھی دی جائے تا کہ آئندہ اس طرح کی غلطیاں نہ ہواور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے کسی قسم کی سیاسی وابستگی کو نہ دیکھا جائے بلکہ قانون کی حکمرانی کو سامنے رکھ کر فیصلے کیے جائیں کیونکہ یہی وقت ہے کہ موٹر وے پولیس کو اپنا خوبصورت امیج برقرار رکھنا ہے کیونکہ عوام اس ادارے کو ایسے ہی کرپشن فری اور عوام دوست دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ اسی موٹر وئے پولیس کی بدولت قومی شاہراہوں پر سفر بحفاظت اور آسان ہوا ہے جسے وہ کسی طور پر کھونا نہیں چاہتے -
rajatahir mahmood
About the Author: rajatahir mahmood Read More Articles by rajatahir mahmood : 304 Articles with 208759 views raja tahir mahmood news reporter and artila writer in urdu news papers in pakistan .. View More