حدیث شریف

حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئےتھے ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

کیا تم میں سے کوئی شخص ہر روز ایک ہزار نیکیاں کمانے سے عاجز ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے ایک نے سوال کیا:
ہم میں سے کوئی آدمی ایک ہزار نیکیاں کس طرح کما سکتا ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(سبحان اللہ وبحمدہ) سو مرتبہ پڑھے اس کے لئے ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کے ایک ہزار گناہ معاف کر دیے جائیں گے-

حوالہ:منتخب احادیث
باب:علم ذکر
حدیث نمبر ١١٢
Farooq E Azam
About the Author: Farooq E Azam Read More Articles by Farooq E Azam: 14 Articles with 28980 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.