رمضان کی فضیلت

حضرت عبدالله بن عمر سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ چاند دیکھے بغیر رمضان کے روزے شروع نہ کرو اور چاند دیکھے بغیر رمضان ختم نہ کرو، اگر مطلع ابر آلود ہو تو مہینے کے تیس دن پورے کر لو-

حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند ہو جاتے ہیں اور شیاطین جکڑے جاتے ہیں- ایک اور روایت میں ہے کہ رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں-

حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رمضان کی پہلی رات ہی شیاطین اور سرکش جن باندھ دئیے جاتے ہیں، جہنم کے سارے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں ان میں سے کوئی ایک دروازہ بھی کھلا رہنے نہیں دیا جاتا اور جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک دروازہ بھی بند رہنے نہیں دیا جاتا اور ایک منا دے کرنے والا(فرشتہ) اعلان کرتا ہے، اے بھلائی کرنے والے آگے بڑھ (اور دیر نہ کر) اے شرک چاہنے والے رک جا- اور (رمضان کی) ہر رات الله تعالٰی لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے-

حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:- الله تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم کا ہر عمل اس کیلئے ہے سوائے روزے کے، روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا، اور روزہ (آگ سے) ڈھال ہے- لہٰذا جس روز تم میں سے کسی کا روزہ ہو اس روز وہ فحش گوئی نہ کرے اور بے ہودہ کلامی نہ کرے اور اگر کوئی دوسرا اس سے گالی گلوچ کرے یا لڑائی کرے تو روزہ دار کو(صرف اتنا کہنا چاہیے کہ) میں روزہ دار ہوں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی جان ہے روزہ دار کے منہ کی خوشبو قیامت کا روز الله تعالٰی کو مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ ہوگی- روزہ دار کیلیے دو خوشیاں ہیں جن سے وہ فرحت حاصل کرے گا، اولاً جب وہ روزہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے، ثانیاً جب وہ اپنے رب سے ملے گا اور روزے کے بدلے اپنے رب سے انعام پائے گا تو خوش ہو گا-
Haris Khalid
About the Author: Haris Khalid Read More Articles by Haris Khalid: 30 Articles with 61030 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.