کلونجی گھر کی محافظ

٭ کلونجی کا تیل‘ جوش دے کر نیم گرم سر پر لگانے سے نزلہ‘ زکام اور سردرد دور ہوجاتا ہے۔ ٭ کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔ ٭کلونجی کا تیل بدن پر لگانے سے تل ختم ہوجاتے ہیں۔ ٭پانی میںپسی ہوئی کلونجی کے غرارے کرنے سے دانت کا درد دور ہوجاتا ہے۔ ٭ کلونجی کو سرکہ میں ملا کر کھانے سے بلغمی ورم رفع ہوجاتا ہے۔ ٭ کلونجی کی دھونی دینے سے مچھر اور کھٹمل وغیرہ مرجاتے ہیں۔ ٭ کلونجی کو سرکہ میں ملا کر برص یا پھلبہری پر لگانے سے برص دور ہوجاتا ہے۔ کلونجی کی ایک چٹکی آٹھ دس قطرے خالص شہد کے ساتھ ملا کر شہادت کی انگلی سے ہر روز صبح کے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر چاٹنے سے بہت سی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ ٭ کلونجی کا تیل خارش والی جگہ پرلگانے سے خارش دور ہوجاتی ہے۔ ٭ کلونجی اورآدھا حصہ کالا نمک ملا کر کھانے سے پیٹ کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ٭ کلونجی کا تیل اور تل کا تیل ملا کر کان میں ڈالنے سے کان کا درد دور ہوجاتا ہے۔ ٭ موصلی سفید‘ موصلی سیاہ‘ کلونجی‘ سونٹھ سب کو برابر پیس کر یہ سالن میں ڈالا جائے۔ اعصابی دردوں کیلئے مفید ہے۔ ٭ روغن خشخاش دو حصے اور روغن کلونجی ایک حصہ ملا کر کن پٹی پر مالش کرنے سے بے خوابی میں کمی ہوتی ہے۔ ٭ ۶ قطرے کلونجی کے تیل رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے سانس کی نالی بلغم سے صاف ہوجاتی ہے۔ ٭پیشاب بند ہوجانا: مکئی کے بال ابال کر چند قطرے روغن کلونجی ڈال کر استعمال کرنے سے پیشاب فوری طور پر جاری ہوجاتا ہے۔

تفصیل کیلئے حضرت حکیم محمد طارق محمود چغتائی دامت برکاتہم کی کتاب ”کلونجی کے کرشمات“ کتاب پڑھیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1183464 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More