نیلم کی سیاسی و سیاحتی اہمیت۔۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید نے گزشتہ دنوں وادی نیلم کا ایک روزہ دورہ کیا۔بحثیت وزیر اعظم ان کا نیلم ویلی کا یہ تیسرا دورہ ہے ۔اپنے اس دورے کے دوران انھوں نے شاردہ میں ڈیجیٹل ا کا افتتاح کیا۔اس کے ساتھ ساتھ کئی اور پراجیکٹ کا اعلان کیا۔ضلع نیلم جو کے ایک پسماندہ ضلع ہے۔رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہے لیکن ترقی کے لحا ظ سے آزادکشمیر کے تمام ضلعوں سے پیچھے ہے ۔آزاد کشمیر کی حکومت کو 60%سے زائد بجٹ دینے والا یہ ضلع ہمیشہ مفادات کی سیاست کی بھینٹ چڑ ھا ہے۔اور اس مفادات کی سیاست میں ہمیشہ نیلم کی ترقی کو نقصان پہنچا ہے ۔جس کا خمیازہ آج بھی نیلم کی عوام بھگت رہے ہیں۔ضلع نیلم میں ضروریات زندگی کی تما م سہولیات ناکافی ہیں۔ آبادی کے لحا ظ سے بھی نیلم میں صحت،تعلیم اور روزگار کی سہولیات بھی ناکافی ہیں۔نیلم جو آزادکشمیر کے خوبصورت ترین ضلعوں میں شمار ہوتا ہے۔سیاحت کے حوالے سے بہت مشہور ہے۔ہر سال تقربیاـلاکھوں سیاح نیلم کی سیاحت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔نیلم کی سیاسی و سیاحتی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان کے تین وزیراعظم نیلم کا دورہ کر چکے ہیں۔ آزاد کشمیر کے الیکشن کے دوران سید یوسف رضا علی گیلانی اور میاں محمد نواز شریف اپنے اپنے جماعت کے امیدوار کی سیاسی کمپین کے دوران نیلم کا دورہ کر چکے ہیں۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی دوران وزرات عظمی نیلم کا دورہ کر چکے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور بھی اپنے پانچ روزہ دورے میں نیلم کی سیاحت سے لطف اندوز ہو چکی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق نیلم میں گزشتہ تین سالوں کے دوران تقربیا10لاکھ سیاح نیلم کی سیاحت سے لطف اندوز ہو چکے ہیں ۔نیلم جو دور جدید کی سہولیات کے حوالے سے ایک پسماندہ ضلع تو ہے لیکن ال نے نیلم کو قدرتی حسن بے پناہ عطا کیا ہے ۔لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ نیلم کی ترقی کی طرف توجہ دی جائے۔نیلم میں سیاحت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔سیاحت کے حوالے سے نیلم میں جدید سہولیات مہیا کی جائے۔ شاہراہ نیلم کو (آٹھمقام سے کیل تک )پختہ کیا جائے۔نیلم کے موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایسے پلان پر کام کیا جائے کہ سخت موسم بھی نیلم کے حسن پر اثر انداز نہ ہو۔ارباب اختیار کو بھی چاہیے کہ انھوں نے جو وعدے اہلیان نیلم کے ساتھ کیے ہیں ان کو پورا کیاا جائے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کو چاہیے کہ انھوں نے اپنے سابقہ ادوار نیلم میں جو وعدے نیلم کی عوام کے ساتھ کیے ہیں ان کو پورا کریں۔ماڈل سائنس کالج کنڈل شاہی اور انٹر سائنس کالجز شاردہ وکیل کے وعدوں پر عمل کیا جائے۔

Zubair Malik
About the Author: Zubair Malik Read More Articles by Zubair Malik: 11 Articles with 7909 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.