دلچسپ انگریزی

میری ہمیشہ سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ ایسے تعمیری کالم لکھوں جن سے لوگوں کوفائدہ حاصل ہو ۔اور میرے کالموں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ علم لوگوں تک پہنچ سکے ۔پاکستان میں بہت سے افراد کو انگلش زبان سیکھنے کابہت شوق ہے۔جس کودیکھتے ہوئے انگلش زبان کی کچھ دل چسپ باتیں یہاں پرلکھ رہاہوں۔ جن کو یادکرنے سے کافی حدتک اپنی انگلش کوبہترکیاجاسکتاہے۔

1۔ انگلش زبان کے جس بھی لفظ کے شروع یا درمیان میں "q" ہوگا تو اْسکے بعد ہمیشہ "u" آئے گا۔

2۔ "Dreamt" انگلش میں وہ واحد ایسا لفظ ہے جو "mt" پر ختم ہوتا ہے اس کے علاوہ انگلش میں کوئی ایسا لفظ نہیں جو’’mt‘‘پرختم ہو۔

3۔ "Underground" انگلش زبان میں واحد لفظ ہے جو "Und" سے شروع اور "Und" پر ہی ختم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ انگلش میں کوئی ایسالفظ نہیں جو’’Und‘‘سے شروع ہواور’’Und‘‘پرختم ہو۔

4۔ پوری انگلش زبان میں صرف چار الفاظ ایسے ہیں جو "dous" پر ختم ہوتے ہیں
Tremendous, Horrendous, Stupendous, & Hazardous

5۔ آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق انگلش زبان کا سب سے بڑا لفظ۔۔!
"pneumonoultramicroscopicsilicovolcanoconiosis" یہ ہے جو کہ پھیپھڑے کی ایک بیماری کا نام ہے۔

6۔ "Therein" انگلش کا ایک ایسا لفظ ہے جس سے دس الفاظ نکل سکتے ہیں۔۔!
The, There, He, In, Rein, Her, Here, Ere, There,in,

7۔ Key بورڈ پر صرف بائیں ہاتھ کی انگلیوں سے ٹائپ ہونے والا سب سے بڑا بامعنی لفظ "Stewardesses" ہے۔

8۔ ہم اپنی روزمرہ گفتگو میں (ok) کا لفظ بہت استعمال کرتے ہیں لیکن بہت سے افرادکواس کی تاریخ کے بارے میں معلوم نہیں ہوگا۔کہ یہ کیوں بولاجاتاہے ۔اِس کی تاریخ کچھ یوں ہے کہ ایک امریکی صدر "اینڈریو جیکسن" نے all correct کے غلط ہجے یعنی oll kurrect استعمال کرتے ہوئے اس کے ابتدائی حروف o.k کو پاپولر بنا دیا۔

9۔ بہت سے افرادکوانگریزی میں دنیا کے براعظموں کے نام یادکرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ جن کویادکرنے کاایک آسان ساطریقہ یہ ہے۔کہ اگر انگریزی میں لکھیں تو سوائے America , North اور South کے ہر براعظم کا نام جس انگریزی کے حرف سے شروع ہوتا ہے، اسی پر ختم ہوتا ہے۔
1۔ Asia۔۔۔2۔ Africa۔۔۔3۔ America۔۔۔4۔ Antarctica۔۔۔5۔ Europe۔۔۔6۔ Australia

10۔ "Typewriter" کا لفظ ہی وہ واحد بامعنی لفظ ہے جو Key بورڈ کی صرف پہلی قطار کے حروف کے اندر اندر ٹائپ کر سکتے ہیں۔

11۔ خدا حافظ کہنے کے لیے انگریزی کا لفظ "Good Bye" استعمال ہوتا ہے جس کی اصل "God be with you"ہے۔

12۔ انگریزی میں "Silver" اور "Orange" ہی دو ایسے الفاظ ہیں جن کا کوئی ہم قافیہ لفظ انگریزی میں موجود نہیں۔

13۔ انگریزی زبان میں صرف تین الفاظ ایسے ہیں جن میں دو "u" ایک ساتھ آتے ہیں Vacuum, Residuum, Continuum

یہ انگلش سیکھنے کاایساآسان اوربہترین ذریعہ ہے جس سے طالبعلم بوریت بھی محسوس نہیں کرتا اور دلچسپ اندازسے انتہائی مفیدباتیں بھی سیکھ جاتاہے۔

Jamshaid Malik
About the Author: Jamshaid Malik Read More Articles by Jamshaid Malik: 43 Articles with 99569 views You Can Get More Info About Malik Jamshaid Azam With Face Book Page Link.

https://www.facebook.com/MalikJamshaidazamofficial
.. View More