سچا دین

سورہ الفتح ٤٥ ------------- آیہ # ٢٨ - ٢٩
وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اسے سب دینوں پر غالب کرے اور الله کافی ہے گواہ - محمّد الله کے رسول ہیں اور انکے ساتھ والے کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں نرم دل تو انھیں دیکھے گا رکوع کرتے سجدہ میں گرتے الله کا فضل و رضا چاہتے انکی علامت انکے چہروں میں ہے سجدوں کے نشان سے یہ انکی صفت توریت میں ہے اور انکی صفت انجیل میں جیسے ایک کھیتی اس نے اپنا پٹھا نکالا پھر اسے طاقت دی پھر دبیز ہوئی پھر اپنی ساق پر سیدھی کھڑی ہوئی کسانوں کو بھلی لگتی ہے تاکہ ان سے کافروں کے دل جلیں الله نے وعدہ کیا ہے ان سے جو ان میں ایمان اور اچھے کاموں والے ہیں بخشش اور بڑے ثواب کی

سورہ المائدہ ٥ -------------------- آیہ # ١١١
اور جب میں نے حواریوں کے دل میں ڈالا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ بولے ہم ایمان لائے اور گواہ رہ کہ ہم مسلمان ہیں
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 115254 views nothing special .. View More